
عمران خان کے خلاف بیانات دینے کیلئے سنی اتحاد کونسل کے علماء کرام کو نامعلوم نمبروں سے کالز موصول ہونیکا انکشاف
سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا ہے ک سنی اتحاد کونسل کے علماء کرام کو عمران خان کیخلاف بیان دینے کیلئے نا معلوم نمبرز سے کالز آرہی ہیں۔
صاحبزادہ حامد رضا کے مطابق نامعلوم نمبرز سے موصول ہونے والی کالز میں عدت کے موضوع پر عمران خان کیخلاف بیان دلوانے پر مجبور کیا جارہا ہے اور سنی اتحاد کونسل سے اعلان لاتعلقی پر بھی مجبور کیا جارہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1647757100850855936
انہوں نے دعویٰ کای کہ گزشتہ 48 گھنٹوں میں سنی اتحاد کونسل کے 4 علماء کو اب تک کالز کی جاچکی ہیں۔علماء کی طرف سے انکار پر انہیں سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔
صاحبزادہ حامدرضا کے مطابق واضح رہے کہ سنی اتحاد کونسل کی جانب سے شرعی نقطہ نظر دینے کے حوالے سے ایک فتاوی بورڈ قائم ہے وہ فتاوی بورڈ اپنی رائے دینے کے بعد سنی اتحاد کونسل کے 5 رکنی سپریم مفتیان کرام کو اپنی رائے بھیجتا ہے جو چیئرمین کی اپروول کے بعد جاری کی جاتی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1647757111265198081
صاحبزادہ حامد رضا نے وضاحت کی کہ ان تمام ان کمنگ اور ریسیو ہونیوالی کالز کا مکمل ریکارڈ موجود اور محفوظ ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/sahibzadhaa.jpg