سندھ پولیس کے 3 اہلکاروں کے اکاونٹس میں کروڑوں روپے منتقل ہونے کا معمہ حل

cro1o11.jpg

سندھ پولیس کے 3 اہلکاروں کے اکائونٹس میں کروڑوں روپے منتقل ہونے کا معمہ حل۔۔ بینک کے اے ٹی ایم میں ٹیکنیکل فالٹ کے باعث اکائونٹس کی رسید پر غلط بیلنس شائع ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اے ایس آئی سمیت سندھ پولیس کے 3 اہلکاروں کے اکائونٹس میں منتقل ہوئے تھے جن میں اے ایس آئی نثار احمد (ہیڈ محرر تھانہ آریجا)، اہلکار علی رضا (ون فائیو لاڑکانہ) اوراہلکار سدھیر کلہوڑو (نائب محرر پولیس لائن لاڑکانہ) شامل تھے جس کے بعد ایک اہلکار نے بتایا تھا کہ بینک سے تنخواہ نکلوانے گیا تو اکاؤنٹ میں 5 کروڑ موجود تھے۔


پولیس ذرائع کے مطابق ان تینوں پولیس اہلکاروں کے اکائونٹس کی تحقیقات کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ بینک کے اے ٹی ایم میں ٹیکنیکل فالٹ کے باعث اکائونٹس کی رسید پر غلط بیلنس شائع ہوا ہے۔

دوسری طرف بینک منیجر نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں کے اے ٹی ایم کی مدت ختم ہو چکی تھی جس کے باعث کارڈ بلاک ہو گیا تھا اور اے ٹی ٹیم میں ٹیکنیکل فالٹ کے باعث بینک کوڈ کی جگہ سلپ پر یہ نمبر کروڑوں کے بیلنس کی شکل میں سامنے آیا۔


تحقیقات مکمل ہونے کے بعد تینوں پولیس اہلکاروں کو نئے اے ٹی ایم کارڈ فراہم کر دیئے گئے ہیں اور انہوں نے نئے کارڈز حاصل کرنے کے بعد اپنی تنخواہ بھی نکلوا لی ہے۔

یاد رہے کہ تین پولیس اہلکاروں کے اکائونٹس میں 5 کروڑ کی رقم کے بعد کراچی پولیس کے ایک تفتیشی افسر عامر گوپانگ کے اکائونٹ میں بھی 10 کروڑ رقپے منتقل ہو گئے تھے جس پر اس نے بتایا کہ موجودہ حالات میں اتنی بڑی رقم دیکھ کر پریشان گیا ہوں، مشورہ دیا جائے کہ ایف آئی اے میں شکایت کروں؟ جب اس نے معلومات لیں تو پتا چلا کہ شناختی کارڈ ایکسپائر ہو چکا ہے، پھر اچانک سے اے ٹی ایم کارڈ بھی بلاک کر دیا گیا تھا۔
 

swing

Chief Minister (5k+ posts)
ایک اور فراڈ سیونگ جھوٹ ،جس سے پولیس کے اور زرداری گینگ کے پچھواڑے ،بچاے جا رہے ہیں
-
 

Back
Top