
پبلک اسپیکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ساحل عدیم ایک بار پھر اپنے بیان کی وجہ سے تنازعہ کا شکار ہوگئے ہیں، اس بار انہوں نے سندھ خواتین سے متعلق گفتگو کی تھی۔
تفصیلات کے مطابق اکثر و بیشتر اپنے بیانات کی وجہ سے تنازعات کا شکار رہنے اور سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے پبلک اسپیکر ساحل عدیم ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں، اس بار انہوں نے مبینہ طور پر سندھیوں کو ان پڑھ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی بیٹیوں کو وڈیروں اور جاگیرداروں کو تحفے میں دیتے ہیں۔
انہوں نے گفتگو کرتے ہوئےکہ آپ کو غزوہ ہند کے بجائے غزوہ سندھ پر توجہ دینی چاہیے کیونکہ آپ ہندوؤں سے بھی بدتر ہیں، سندھ کے لوگ ان پڑھ ہیں اور اپنی بیٹیوں کو شادی سے قبل وڈیروں(جاگیرداروں) کو تحفے میں پیش کرتے ہیں۔
ساحل عدیم کی اس گفتگو پر ناصرف سندھ بلکہ ملک بھر میں ایک بار پھر شدید ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے، سوشل میڈیا پر ساحل عدیم کے اس بیان کے بعد انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور ان سے ایسے بیانات دینے پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔
خیا ل رہے کہ ساحل عدیم نے چند روز قبل ایک لائیو ٹی وی پروگرام میں خواتین کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا ہماری 95 فیصد خواتین جاہل ہیں، جب اس تبصرے پر پروگرام میں شریک ایک خاتون نے اعتراض کیا تو ساحل عدیم ان سے بھی الجھ بیٹھے اور اپنے بیان کا دفاع کرتے رہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/3sahil adeke,mksjkjdkjd.png