
معاشی طور پر دیوالیہ ہونے والے سری لنکا میں سب سے بڑے جوئے خانہ کا ملک کرپٹ ترین کاروبار شخص کو وزیر سرمایہ کاری مقرر کردیا گیا ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سری لنکن صدر نے کسینو کنگ کے نام سے شہرت یافتہ شخص کو وزیر سرمایہ کاری لگایا ہے تاکہ ملک میں سرمایہ کاری کو فروغ دیا جاسکے، مذکورہ شخص کو ملک کی کرپٹ ترین کاروباری شخصیت قرار دیا جاچکا ہے۔
سری لنکن صدر گوتابایا راجا پکسے نے جمعہ کے روز وزیر سرمایہ کاری دھمیکا پریرا سے عہدے کا حلف لیا، انہیں سری لنکن صدر کے چھوٹے بھائی کی جگہ پر وزیر مقرر کیا گیا ہے، دھمکیا پریرا کو پورٹ سٹی نامی منصوبے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے جس پر 1ارب40 کروڑ ڈالر کی لاگت آئے گی،یہ منصوبہ کولمبو میں ٹیکس فری علاقے سے متعلقہ ہے۔
نومنتخب وزیر سرمایہ کاری دھمیکا پریرا نے اپنی ویب سائٹ پر دعویٰ کیا ہے کہ وہ ملکی پیداوار کو مجموعی طور پر3ہزار682 ڈالر سے12 ہزار ڈالر کی سطح پر لے جائیں گے اور 50 ہزار غیر ملکیوں کو 10 سالہ ویزے دے کر زرمبادلہ کے ذخائر میں اربوں ڈالر کا اضافہ کریں گے۔
واضح رہے کہ سری لنکن صدر کے بھائی کو معاشی بدانتظامی کے الزامات کا سامنا تھا جس کے باعث انہوں نے 2 ہفتے قبل اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/16stilankinvestmniste.jpg