
آزاد کشمیر کشمیر کے الیکشن کمیشن نےعدالتی حکم کے بعد وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کو ڈی سیٹ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر ہائیکورٹ نے توہین عدالت کیس میں وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کے خلاف فیصلہ سناتےہوئے انہیں عدالت برخاست ہونے تک سزا سنائی اور انہیں کسی بھی عوامی عہدےکیلئے نااہل قرار دیدیا۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں الیکشن کمشنر کو نئے وزیراعظم آزاد کشمیر کا انتخاب کروانے کیلئے خط بھی ارسال کیا، جس کے بعد آزاد کشمیر کےالیکشن کمیشن نے سردار تنویر الیاس کو ڈی سیٹ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
نئے وزیراعظم کے انتخابات تک آزاد کشمیر کے سینئر وزیر خواجہ فاروق آزادکشمیر کے قائمقام وزیراعظم ہونگے ۔ صدر آزاد کشمیر نے قائم مقام وزیراعظم کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1645905127725846528
خیال رہے کہ آزاد جموں کشمیر کی تاریخ میں پہلی بار کسی وزیراعظم کو توہین عدالت کے الزام میں نااہل کیا گیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/sardajahssh.jpg