
آن لائن ڈیجیٹل پلیٹ فارم ڈیلی پاکستان کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی بلٹ پروف گاڑی نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر ایف 10 میں آگ پکڑ لی۔
تفصیلات کےمطابق جمعیت علما اسلام کے اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی بلٹ پروف لگژری وی 8 کو آگ لگنے کا واقعہ اسلام آباد کے سیکٹر ایف 10 میں پیش آیا۔ جس وقت گاڑی میں آگ لگی اس وقت مولانا اس میں سوار نہیں تھے۔
تاہم آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں۔ ٹویٹر پر سرفراز راجہ کی جانب سے شئیر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسلام آباد کے ایف 10 کی مارکیٹ میں گاڑی کو آگ لگی ہے لوگ وہاں سے گزر رہے ہیں۔ جب کہ مولانا کے ساتھی آگ کو بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1451273590540754948
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/DQNjz3k/molana.jpg