ساڑھے 6 ارب کے رمضان پیکج میں کیا ہے، تشہیر کیلئے بھی بھاری رقم مختص

ramadan-pak-pne.jpg


عوام کے لئے ریلیف کی تیاریاں,ساڑھے 6 ارب کا رمضان پیکج

رمضان المبارک میں چند روز ہی باقی ہیں,ایسے میں عوام کو ریلیف دینے کے لئے وفاقی حکومت نے رمضان المبارک کے دوران یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذریعے آٹا، گھی اور چینی رعایتی نرخوں پر فراہم کرنے کے لیے 6 ارب 48 کروڑ روپے مختص کردیے ,ذرائع کے مطابق آٹے کے لیے 3 ارب 47 کروڑ روپے، شکر کے لیے ایک ارب 61 کروڑ روپے اور گھی کے لیے ایک ارب 40 کروڑ روپے کی سبسڈی دی جارہی ہے۔

چنے کی دال پر ڈھائی کروڑ روپے، مسور کی دال پر ایک کروڑ 20 لاکھ روپے، سفید چنے پر 3 کروڑ 75 لاکھ روپے اور باسمتی چاول پر 6 کروڑ 25 لاکھ روپے کی سبسڈی دی جارہی ہے,سیلا چاول پر 2 کروڑ روپے اور ٹوٹا چاول پر 6 کروڑ 25 لاکھ روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔

خوردنی تیل پر 20 کروڑ روپے، مونگ کی دال پر 2 کرروڑ روپے، ماش کی دال پر 62 لاکھ 50 ہزار روپے، بیسن پر 10 کروڑ روپے، کھجور پر 5 کروڑ روپے، کاربونیٹیڈ مشروبات پر 2 کروڑ 25 لاکھ روپے، اسکواش اور شربت پر 3 کروڑ روپے، چائے پتی پر 15 کروڑ روپے روپے، دودھ پر ڈیڑھ کروڑ روپے اور مسالوں پر 5 کروڑ روپے کی سبسڈی دی جارہی ہے,حکومت نے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے ذریعے رمضان پیکیج کی تشہیر کی مد میں 14 کروڑ 50 لاکھ روپے مختص کیے ہیں۔

وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارتِ صنعت و پیداوار کی سمری کی بنیاد پر 19 بنیادی اشیا کے حوالے سے 7 ارب 49 کروڑ روپے سے زائد کے رمضان پیکیج کی منظوری دی تھی,بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی شرائط کے تحت رعایتی نرخ پر اشیا یوٹیلیٹی اسٹورز سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹریشن کی بنیاد پر فراہم کی جائیں گی,رمضان پیکیج 4 مارچ سے رو بہ عمل لایا جانے والا ہے۔

دوسری جانب مسجد الحرام میں الحرمین الشریفین کے امور کی نگران اتھارٹی کی ٹیکنیکل ٹیموں نے رمضان المبارک کے استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں,ایس پی اےکے مطابق انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد الحرام میں رمضان المبارک کے استقبال کی تیاریوں کے حوالے سے حرم پاک میں کی جانے والی نئی توسیع میں فائیوجی نیٹ ورکنگ کا کام مکمل ہوگیا ہے،آب زم زم کے کنوئیں اور شاہ فہد تہہ خانے پرکیا جانے والا توسیع اور مرمت کا کام بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا توسیعی اور ترقیاتی منصوبے کے لیے وزارت مالیات ، وزارت ٹیلی کمیونیکیشن و انفارمیشن ٹیکنالوجی اور رائل کمیشن مکہ مکرمہ و مشاعر مقدسہ کے تعاون سے کیا گیا,ترقیاتی امورکا مقصد ماہ مبارک میں آنے والے عمرہ زائرین کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ انہیں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے, مسجد الحرام میں ساونڈ سسٹم اور فائیوجی نیٹ ورکنگ میں بہتری لانے کا مقصد مسجد الحرام میں منعقد ہونے والے دروس کے کو ’منارہ الحرمین‘ ایپلیکیشن کے ذریعے دنیا بھر تک منتقل کرنا ہے جس سے لاکھوں افراد مستفیض ہو سکیں گے۔
 

Back
Top