سابق جج رانا شمیم نواز شریف کے وکیل رہ چکے ہیں؟حقائق سامنے آ گئے

1nawazshamim.jpg

نجی ٹی وی چینل سے منسلک صحافی ذوالقرنین حیدر نے دعویٰ کیا کہ سابق جج رانا شمیم طیارہ ہائی جیکنگ کیس میں نواز شریف کے وکیل رہ چکے ہیں۔

صحافی نے ثابت کیا کہ سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان رانا شمیم اور ن لیگ میں گہرے مراسم رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جج رانا شمیم نواز شریف کے مشہور کیس طیارہ ہائی جیکنگ کیس میں وکیل رہے ہیں، بعد ازاں انہیں نواز شریف کے دور حکومت کے دوران سندھ ہائیکورٹ میں جسٹس تعینات کیا گیا۔

ذوالقرنین حیدر نے مزید کہا کہ ایک بار پھر 2015 میں نواز شریف کے دور حکومت میں ہی انہیں گلگت بلتستان کی سپریم اپیلٹ کورٹ میں بطور چیف جسٹس تعینات کیا گیا۔ جب کہ اس وقت وہ سندھ لاء کالج کراچی میں بطور پرنسپل اپنے فرائض انجام دے رہے تھے۔

https://twitter.com/x/status/1460538684608946184
یاد رہے کہ جج رانا شمیم میڈیا پر خبروں کی زینت گزشتہ روز اس وقت بنے جب انصار عباسی نے اپنی خبر میں ان کے حلف نامے کا حوالہ دے کر دعویٰ کیا کہ رانا شمیم سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے پاس گئے تو انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار کو فون کیا اور کہا کہ جسٹس عامر فاروق سے بات کروائیں۔

جج رانا شمیم نے اپنے حلف نامے میں کہا ہے کہ اس کے بعد سابق چیف جسٹس پاکستان نے ہائیکورٹ کے جج کو کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز کی 2018 کے الیکشن سے قبل ضمانت نہیں لینی، جب آگے سے جج نے یقین دہانی کرا دی تو انہوں نے مطمئن ہو کر چائے منگوالی۔

 
Last edited by a moderator: