
سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی نے اپنے ایک بیان میں عمران خان کی حکومت کو گرائے جانے کے پیچھے کارفرما عوامل کی نشاندہی کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نجم سیٹھی نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی لاہور میں ریٹائرڈ آرمی افسران سے ملاقات پر تبصرہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے پتا چلا ہے کہ آج کوئی ریٹائرڈ آرمی افسران سے ملاقا ت کررہا ہے، ملاقات کرنے والے کو یہ سمجھنا چاہیے کہ وہ ان کے (ریٹائرڈافسران) کے"پرانی کرپٹ قیادت" سے متعلق تاثرات کو تبدیل نہیں کرسکتا۔

نجم سیٹھی نے مزید کہا کہ ملاقات کرنے والے کو اس کے بجائے یہ تفصیل بتانے پر توجہ اور زور دینا چاہیے کہ نیا پاکستان پر قائم رہنے کی صورت میں ملک کو جن تنائج اورمسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
سوشل میڈیا پر عمران خان کے ایک مداح اسفند یار بھٹانی نے نجم سیٹھی کے بیان کا سادہ ترجمہ کرتے ہوئے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ریٹائرڈ فوجیوں کو کرپٹ نظام کی حمایت پر قائل نہیں کیا جاسکتا تو ان کو ان نتائج سے آگاہ کیا جائے جو ریاست کو سامنا کرنا پڑ سکتا تھا اگر عمران خان کو نہ ہٹایا جاتا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/8sethimaswarabajwa.jpg