ریسٹورنٹس و ہوٹلز میں ڈیبٹ و کریڈٹ کارڈ سے ادائیگیاں کرنے والے ہوشیار

credih1h112.jpg

ریسٹورنٹس و ہوٹلز میں ڈیبٹ و کریڈٹ کارڈ سے ادائیگیاں کرنے والے ہوشیار، ٹیکس ایک بار پھر بڑھادیا گیا

سندھ حکومت نے ریسٹورنٹس اور ہوٹلز میں ڈیبٹ و کریڈٹ کارڈ سے ادائیگیوں پر ٹیکس کی شرح کو ایک بار پھر سے بڑھادیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے بجٹ میں ریسٹورنٹس اور ہوٹلز میں کارڈ سے ادائیگیوں پر ٹیکس کی شرح کو ایک بار پھر 8 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کردیا ہے۔

اس فیصلے کے تناظر میں سندھ ریونیوبورڈ نے کراچی کے 58 ریسٹورنٹس اور ہوٹلز کو اپنے صارفین سے کارڈ سے ادائیگیوں کی صورت میں 15 فیصد سروس ٹیکس کاٹنے کی اجازت دیدی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ سہولت ریسٹورنٹس کی خریداریوں پر ٹیکس ادائیگیوں کی ان پٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ سندھ حکومت نے کارڈ سے ادائیگیوں پر ٹیکس کی شرح کو 15 فیصد سے کم کرکے 8 فیصد کردیا تھا۔
 

Back
Top