وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے ریاستی اداروں کے خلاف مواد شیئر کرنے اور پراپیگنڈہ کرنے والے سینکڑوں سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کردیئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کے انتہا پسندی یونٹ کی جانب سے سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف پراپیگنڈہ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں،انسدادانتہا پسندی یونٹ نے سوشل میڈیا پر لسانی، مذہبی، مسلکی منافرت پھیلانے والےاور اداروں کے خلاف پراپیگنڈہ کرنے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا تعین بھی شروع کردیا ہے۔
اس کارروائی کے دوران تقریبا 203 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو اداروں کے خلاف منفی پراپیگنڈہ میں ملوث پایا گیا ، انسداد انتہا پسندی یونٹ نے ان اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی کرنے کیلئے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے) کو خط ارسال کردیا ہے۔
ایف آئی اے نے اس خط پر ایکشن لیتے ہوئے 106 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بند کردیا جبکہ ان اکاؤنٹس کو آپریٹ کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔