ریاستی اداروں کی کاروباری سرگرمیوں سے معیشت کو نقصان,وفاقی وزیر

musdai1h11.jpg


ریاستی اداروں کی کاروباری سرگرمیوں سے معیشت کوبھاری نقصان ما سامنا کرنا پڑا،وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک کہتے ہیں گزشتہ 10 سال کے دوران سرکاری اداروں میں اربوں ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے,کاروبار کرنا ریاست کا کام نہیں بلکہ روزگار کے مواقع پیدا کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر پیٹرولیم و سینیٹر مصدق ملک نے مزید کہا خسارے کے شکار اداروں میں اصلاحات ضروری ہیں، 10 سال کے دوران سرکاری اداروں 6 ہزار ارب ڈالر کا نقصان کرچکے ہیں۔

انہوں نے کہا ریاست کا مقصد لوگوں کو نوکریاں اور نوجوانوں کو موقع دینا ہے، اگر سارے ادارے ریاست کے ہوں تو تمام نوجوان کیا کریں گے۔

سرکاری اداروں کا خسارہ عوام کے ٹیکس سے پورا ہوتا ہے، اگر سارے ادارے ریاست کے ہوں تو تمام نوجوان کیا کریں گے، ریاست تمام نوجوانوں کو کاروبار کا موقع فراہم کرے، پرائیوٹ سیکٹر میں نوجوان کو موقع دیا جائے۔

خیال رہے کہ بے پناہ حکومتی وسائل ہونے اور حکومتی سپورٹ کی وجہ سے حکومتی اداروں کی وجہ سے دیگر ادارے کمپی ٹیشن نہیں کرپاتے عوام پر بے تحاشا ٹیکسز کےباوجود حکومتی ادارے مسلسل خسارے میں ہیں۔

ماضی میں پی ٹی سی ایل کو پرائیویٹائز کرنیکی وجہ سے نجی ٹیلی کام کمپنیوں کیلئے مقابلے اور کاروبار کی راہ ہموار ہوئی ہے۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

اب کیوں یاد آیا ہے؟؟
پچھلے چالیس سال سے ملک پر قابض ہو، کیوں ہر دوسرے روز نت نئی قانون سازیاں کرکے انکو کھل کھیلنے کے لیے میدان فراہم کیا؟؟؟