رشید صاحب کے بچے کو کتے نے کاٹ لیا

Bilal Mirza

Politcal Worker (100+ posts)
تحریر: بلال مرزا

ماہ رمضان میں ہماری مساجد میں تراویح کا اہتمام بڑے ذوق و شوق سے کیا جاتا ہے، اسی دوران ہر علاقے میں رہنے والے کچھ بچے اپنے فن کا مظاہرہ کرنے مسجد کا رخ کرتے ہیں (جس میں ایک دوسرے پر نشانہ لگا کر پانی پھیکنا، ایک بچے کا دوسرے کی ٹوپی لے کر بھاگ جانا، پیچھے سے آکر دھکا دے دینا نمایاں عمل ہیں)، وقت کا انتخاب تراویح کی نماز کا کرتے ہیں تاکہ کچھ زیادہ وقت مل جائے جس میں ہر ایک بچے کو اپنے اپنے جوہر دکھانے کا موقع مل سکے، کل بروز ہفتہ یعنی چھٹی تروایح میں امام صاحب نے تراویح مکمل کی، ہم وتر کی کی نماز کے لیے کھڑے ہورہے تھے کہ امام صاحب نے اعلان کیا کہ رشید صاحب کے بچے کو کتّے نے کاٹ لیا ہے براہ کرم باہر جاکے انہیں دیکھیں، رشید صاحب مسجد کے ہال سے باہر نکلے تو صحن میں موجود وہ مخلوق جو تراویح پڑھنے کے بجائے بیٹھ کر سننا زیادہ افضل سمجھتی ہے، جذباتی انداز میں کھڑی ہوئی اور رشید صاحب کے پیچھے پیچھے بچے کو دیکھنے نکل پڑی، وتر کی نماز شروع ہوگئی تھی، بچے کے ساتھ آگے کیا ہوا۔۔۔۔ واللہ اعلم
تحریر کا مقصد والدین کوآگاہ کرنا تھا کہ بچوں کو اپنے ساتھ مسجد میں لائیں توانکے فن دکھانے کا دائرہ اپنے سے قریب رکھیں تاکہ آپ کی نظر ان پر رہے کہیں ایسا نہ ہو کہ اگلی بار کتا کاٹنے کے بجائے اپنے ساتھ ہی نہ لے جائے۔
رمضان مبارک : )
Dog-Bites-Lawyer-in-Atlanta-1024x683.jpeg




https://www.facebook.com/ufi/reaction/profile/browser/?ft_ent_identifier=ZmVlZGJhY2s6MTk2OTM2MTcwMzE2NzczNA==&av=100002817690721
 
Last edited by a moderator:

pkpatriot

Chief Minister (5k+ posts)
Once
I left Traveeh prayer a bit early and I saw some light in dark beside the mosque, these were 3 kids less than 10 years old playing vedio games in dark. Ofcourse parents send them for Namaz e Traveeh.
Papa need to keep them in sight.
 

Back
Top