رانا شمیم گزشتہ 2 ماہ سے شریف خاندان کےساتھ رابطے میں تھے،عارف حمید بھٹی

11bhaishamin.jpg

سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان ن لیگ کے سرگرم رہنما ہیں اور گزشتہ 2 ماہ سے وہ شریف خاندان کے ساتھ رابطے میں تھے۔

نجی ٹی وی چینل جی این این کے پروگرام"خبرہے" میں گفتگو کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی نے کہا کہ سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان رانا شمیم کے خلاف بہت سی شکایات تھیں، یہ ماضی میں ڈپٹی اٹارنی جنرل بھی رہے، پی سی او کے تحت حلف اٹھانے والے ججز میں بھی شامل تھےاور ان کے بیٹے کو ن لیگ نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل بھی تعینات کیا، رانا شمیم مسلم لیگ ن کے سرگرم رہنما اور ان کے قریبی عزیز ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1460262505910095882
انہوں نے کہا کہ رانا شمیم گزشتہ 2 ماہ سے شریف خاندان سے رابطے میں تھے، لندن جانے کی ان کی ٹکٹ بھی کسی نے کروائی ۔

عارف حمید بھٹی نے کہا کہ بطور چیف جسٹس گلگت بلتستان رانا شمیم کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے وزارت قانون سے سمری وزیراعظم کو بھیجی گئی جو مستر د کردی گئی، اس میں چیف جسٹس کا کوئی کردار نہیں اور نہ ہی ان کا کوئی اختیار تھا۔

https://twitter.com/x/status/1460267936032206850
انہوں نے کہا کہ کچھ عرصے بعد رانا شمیم کی اہلیہ کی تعزیت کیلئے جب چیف جسٹس آف پاکستان انہیں فون کرتے ہیں تو رانا شمیم ان سے شکوہ کرتے ہیں کہ آپ میری مدت ملازمت میں توسیع میں رکاوٹ بن رہے ہیں جس پر جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ کیسے میرے پاس تو نہ سمری پہنچی نہ میرا اس میں کوئی اختیار ہے۔

سینئر تجزیہ کار نے کہا کہ یہ جو بھی واقعہ ہے اس سے عدلیہ کو بطور ادارہ بدنام کرنے کی کوشش کی گئی، ماضی سب کے سامنے ہے جسٹس عبدالقیوم نے عدلیہ کو رسوا کیا ان کے پیچھے ن لیگ تھی، سپریم کورٹ پر حملہ ہوا پیچھے ن لیگ تھی، شوکت عزیز صدیقی نے بیان دیا اس کے پیچھے بھی ن لیگ اور ارشد ملک کی ویڈیو کے پیچھے بھی ن لیگ تھی جو ہمیشہ عدلیہ کو بدنام کرنے کی سازشیں کرتی ہے۔
 

The Sane

Chief Minister (5k+ posts)
اب اس جج کے بھی ٹوٹے آنے اور پھر خودکُشی کرنے کا وقت آ گیا ہے۔
لالچ اور حرام خوری بہت ذلیل کرواتی ہے، جج رانا حرام خور