
وزیر داخلہ رانا ثنا نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی اکتوبر میں ہوجائے گی،آرمی چیف کی ریٹائرمنٹ سے ایک ڈیڑھ ماہ پہلے طے ہو جاتا ہے کہ کس نےآرمی چیف ہونا ہے۔ نئے آرمی چیف کی تعیناتی کا معاملہ اکتوبر میں حل ہو جانا چاہیے۔
وزیرداخلہ کے اس بیان پر سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے تنقیدی ٹویٹ داغ دیا، انہوں نے ٹویٹ میں پوچھا کہ رانا ثنااللہ کس حیثیت میں نئے آرمی چیف کی تاریخ دے رہے ہیں؟
https://twitter.com/x/status/1540193757164863490
شیخ رشید نے ٹویٹ میں مزید کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر دو ماہ کی درآمد سے بھی کم ہیں،غریب مہنگائی سے مرگیا لیکن آئی ایم ایف کا حکم نامہ نہیں آیا، پیٹرول پر پچاس روپے لیوی غریب کی موت ہے،جولائی میں بجلی اور سردیوں میں گیس نہیں ملےگی،مشرف کوسہولت کی پیشکش نوازشریف کی واپسی کیلئے ہے۔
https://twitter.com/x/status/1539999720428429313
رانا ثنا اللہ نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا تھا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کا معاملہ اکتوبر میں حل ہو جانا چاہیے ، عمران خان کی جان کو خطرے کے حوالے سے ہمارے پاس کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ بابر اعوان اور فیاض چوہان کے دعوؤں کو چیک کروایا لیکن تمام جھوٹے ثابت ہوئے۔ عمران خان کو اس وقت وہی سیکورٹی حاصل ہے جو انہیں بطور وزیراعظم تھی۔