News_Icon
Chief Minister (5k+ posts)

نو مئی کے بعد یہ تاثر ابھر کر سامنے آیا ہے کہ عسکری اسٹیبشلمنٹ اور پی ڈی ایم حکومت نے میڈیا کو صرف کنٹرول ہی نہیں کیا ہوا بلکہ یرغمال بنایا ہوا ہے، میڈیا بلیک آؤٹ ہے اور یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ عسکری حکام نے میڈیا مالکان کو بلایا اور ان کو بڑے سخت احکامات دیے؟ صحافی کا سوال
اچھا کیا آپ نے لفظ تاثر کا استعمال کیا، یہی تاثر ہمارے لیے چیلنج ہے، کیونکہ یہ حقیقت نہیں ہے- ترجمان پاک فوج
افواج پاکستان ذمہ دارانہ صحافت کو اہمیت دیتی ہیں، اور زمہ دارنہ صحافت یہ ہے کہ فیک نیوز، ہیجان، پراپیگنڈا اور سنسنی سے پرہیز کیا جائے اور مثبت بات چیت، مثبت سوچ اور مثبت تنقید کی جائے، ذمہ دارانہ صحافت اس وقت ملک کے لئے اہم ہے- ڈی جی آئی ایس پی آر