دہشتگردی کے خلاف قانون: متحدہ کی غلطی؟

mehwish_ali

Chief Minister (5k+ posts)
اگر ہماری عدالتوں کو پاکستانی شہریوں کو 90 روز کے لیے حراست میں دیتے وقت ایجنسیز سے کوئی ٹھوس ثبوت طلب ہی نہیں کرنے ہیں تو پھر اس عدالت میں پیشی کے ڈرامے کی ضرورت ہی کیا ہے؟ پھر ریجرز کر تکلیف دینے کا فائدہ؟ پھر براہ راست ایجنسیوں کو 90 روز حراست کا اختیار دے دیجئے تاکہ یہ ڈرامے بند ہو سکیں۔

11752466_914611355246603_2297185216154017194_n.jpg
 
Last edited by a moderator:

Ahud1

Chief Minister (5k+ posts)
supereme court key hukam key baad wo naya qanoon moatal hu chuka hey
phansiyan ruk chuki hien

tundh rakhoo
 
Muqadas

Chief Minister (5k+ posts)
خصوصی حالات میں خصوصی قوانین کی ضرورت ہوتی ہے
جس وقت یہ قانون پاس کیا گیا، اس وقت اس کی اشد ضرورت تھی
بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی سہی، لیکن اس سے کتنا فرق پڑا ہے ہمارے سامنے ہے
روز روز کے بم دھماکوں سے تقریبا نجات ملی ہے اور انشااللہ حالات مزید بہتر ہونگے

گیہوں کے ساتھ گھن بھی پسےگا۔ یہ ہونا ہی ہوتا ہے
لیکن معاشرے کے مجموعی مفاد میں یہ تکلیف برداشت کرنا ہی پڑے گی

تحفظ پاکستان بل دو سال کے لئے نافذ ہے
حالات جس طرح نارمل ہوتے جا رہے ہیں، امید یہی کہ اس کو مزید ایکسٹینشن دینے کی ضرورت نہ ہوگی
 
UniFaithDici

Senator (1k+ posts)
یہ لوگ سمجھ رہے تھے کہ اس بار بھی جرنل کیانی کی طرح کا آرمی چیف ہے اور رحمن ملک جیسے لوگوں اور زرداری کی موجودگی میں ان پر کون ہاتھ ڈالے گا۔

مگر پاکستان کے حقیقی بیٹوں جرنل راحیل، جرنل رضوان، ڈی جی رینجرز بلال اور کور کمانڈر کراچی نے ان متحدہ را کے ٹیرورسٹس کے تمام خواب چکنا چور کر دئیے

زرداری دبئی بھاگ گیا اور رحمن ملک کو اپنی جان کی فکر ہے۔
 
mehwish_ali

Chief Minister (5k+ posts)
خصوصی حالات میں خصوصی قوانین کی ضرورت ہوتی ہے
جس وقت یہ قانون پاس کیا گیا، اس وقت اس کی اشد ضرورت تھی
بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی سہی، لیکن اس سے کتنا فرق پڑا ہے ہمارے سامنے ہے
روز روز کے بم دھماکوں سے تقریبا نجات ملی ہے اور انشااللہ حالات مزید بہتر ہونگے

گیہوں کے ساتھ گھن بھی پسےگا۔ یہ ہونا ہی ہوتا ہے
لیکن معاشرے کے مجموعی مفاد میں یہ تکلیف برداشت کرنا ہی پڑے گی

تحفظ پاکستان بل دو سال کے لئے نافذ ہے
حالات جس طرح نارمل ہوتے جا رہے ہیں، امید یہی کہ اس کو مزید ایکسٹینشن دینے کی ضرورت نہ ہوگی

شکریہ۔
میں آپ سے متفق ہوں کہ خصوصی حالات میں خصوصی انتظامات کی ضرورت ہوتی ہے۔ لیکن اس مین سب سے پہلے حتیٰ الممکن یہ بات یقینی بنانے کی ضرورت ہوتی ہے کہ معصوم لوگ نہ پسیں۔

لیکن کیا واقعی کراچی میں متحدہ کے خلاف یہ خصوصی انتظامات کرنے کی ضرورت ہے؟

یقین جانیے کہ یہ آپریشن اگر منصفانہ طریقے سے جاری رہتا تو اسکے کہیں زیادہ فوائد نکل سکتے تھے۔ جیسے ہی کراچی کو آپریشن کے نتیجے میں ریلیف ملنا شروع ہوا، کراچی کی عوام آپریشن سے خوش ہونا شروع ہو گئی۔

لیکن پھر رینجرز نے "غیر ضروری" طور پر اس آپریشن کا رخ موڑ کر اسے ریاستی دہشتگرد آپریشن بنا دیا ہے۔

ریاستی دہشتگرد آپریشن کا سب سے بڑا ثبوت ایجنسیوں کی طرف سے "جھوٹے الزامات" کا لگنا ہوتا ہے۔

یورپی ممالک میں پولیس یا کوئی بھی ایجنسی کبھی ہمت نہیں کر سکتے کہ وہ کسی شہری کے خلاف "ایک" بھی جھوٹا مقدمہ بنائیں۔

مگر اس آپریشن کی برکت ایسی آئی ہے کہ ابتک متحدہ کے خلاف "کئی ہزار" جھوٹے مقدمے بن چکے ہیں اور کوئی کچھ پوچھنے والا نہیں۔ ہماری عدالتیں بھنگ پی چکی ہیں جو انہیں نہ تو حراست میں موجود لوگوں پر تشدد ہوتا دکھائی دیتا ہے اور نہ ہی یہ ہزاروں جھوٹے مقدمے۔

کیا حالات واقعی نارمل کی طرف جا رہے ہیں؟
میں تو اس وقت کراچی کی لاکھوں کی عوام کو رینجرز سے انتہائی نفرت اور بیزاری کا اظہار کرتے دیکھ رہی ہوں۔ یہ چیز ہرگز نارمل نہیں ہے۔

ہاں اگر آپریشن کو منصفانہ راہ پر رکھا ہوتا (اسے متحدہ کے خلاف موڑنے کی ہرگز کوئی ضرورت نہ تھی) تو غیر قانونی سرگرمیاں کرنے پر کراچی کی عوام خود متحدہ سے منہ موڑ لیتی۔ افسوس کہ فوج اور پاکستانی عوام نے یہ ایک موقع ضائع کر دیا۔

آپ نے بجا فرمایا کہ بظاہر ایم کیو ایم مین ٹارگٹ ہے
یا کم از کم ایسا تاثر ضرور آیا ہے کہ زیادہ فوکس متحدہ پر ہے
خاص طور پر چاند رات کو جو چھاپا پڑا اور گرفتاریاں ہوئیں، ان کو الطاف حسین صاحب کی تقریر کا ردعمل کہا گیا
سکیوریٹی ایجنسیز کو خیال رکھنا چاہئے کہ اس طرح کا ردعمل دینا منتقم مزاجی میں شمار کیا جائے گا

کراچی میں اے این پی، پیپلز پارٹی کے بھی مسلح گروہ موجود ہیں اور مذہبی جماعتوں کے بھی
لیکن یہ آپ کو بھی ماننا پڑے گا کہ ایم کیو ایم میں بھی ایسے عناصر اپنا اثر رکھتے ہیں
اور کراچی کی سب سے بڑی جماعت ہونے کے ناطے، ایم کیو ایم پر زیادہ توجہ دیا جانا لازم ہے

پھر جس طرح الطاف حسین صاحب کا ردعمل آتا ہے، وہ قابل مذمت ہوتا ہے
ہر بات کو معافی تلافی سے رفع دفع نہیں کیا جا سکتا

رینجرز صرف ایم کیو ایم کو ہی نہیں، مذہبی جماعتوں اور پیپلز پارٹی کے خلاف بھی ایکشن لے رہی ہیں
رد عمل زرداری صاحب کی طرف سے بھی آیا لیکن ان کی زبان کی ان کی اپنی جماعت نے بھی طرف داری نہ کی
اور اس ایک بیان کے بعد اب وہ دبئی میں مقیم ہیں

رینجرز سے غلطیاں ہونگی، لیکن کراچی میں بد امنی اب ناقابل برداشت ہے
ایم کیو ایم اگر ہر بات پر انتہائی ردعمل دینے سے گریز کرے تو مناسب ہے
سکیوریٹی اداروں کو اس طرح للکارنا، ایم کیو ایم کو مرکز نگاہ بنا دیتا ہے
 
Wireless

Councller (250+ posts)
Yaar ab sare is MEHWISH BABA JEE KO JAWAB NA DENE BETH JANA..AIK POST KARTA HAI AUR SABH FARIGH SHROOH HO JATAIN HAIN
 
MS Jan

MPA (400+ posts)
BB Bari meharbani hogi agar mera uthay hoay sawal ka jawab deden aur bhagnay se gurez kren. Refer Last post
 
Altaf Lutfi

Chief Minister (5k+ posts)
بی بی ساری دنیا میں یہی طریقہ کار ھے کہ پہلے جاسوسی کر کے بندے کی نقل و حرکت سے شبہات کی تصدیق کی جاتی ھے، جب کافی یقین ھو جاتا ھے تو بندہ پکڑ کر عدالت سے ریمانڈ لیتے ھیں اور ریمانڈ کے خاتمے پر یا تو بندہ بے گناہ نکلتا ھے اور گھر چلا جاتا ھے اور یا پھر عدالت کو رپورٹ کرنے پر عدالت جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیتی ھے

آپ کو سمجھنا چاھیے کہ دنیا رچرڈ شیر دل اور صلاح الدین ایوبی کے زمانے سے بہت آگے نکل چکی ھے، آپ رچرڈ کی طرح رینجرز سے روح افزا، اور پیزا طلب نھیں کر سکتے، نہ ھی اپنی مرضی کی تفتیش کرا سکتے ھیں، یہ بات تو سب جانتے ھیں کہ اپنی مرضی کی تفتیش، اپنی مرضی کے افسروں سے کراتے آپ کو تیس سال ھو چکے ھیں ، آپ لوگ ھمیشہ سے بری ھوتے آ رھے ھیں اور عادت سی پڑ چکی ھے، اب تو یہی مشورہ دیا جا سکتا ھے کہ ریمانڈ پر جاتے ھی فٹافٹ ھر بندہ اپنے کرتوت گنواےؑ اور سیدھا جیل چلا جاےؑ، کم از کم ناشتے میں پراٹھا تو ملے گا
 
QaiserMirza

Chief Minister (5k+ posts)
کیا متحدہ میں بھی کوئی "معصوم" ہے
جتنے معصوم تھے انہیں تو ٹھکانے لگا دیا
یہ لنگڑے ، لمبے ، سر کٹا ، مادھوری ، کانا ، کے ٹو اور ان جیسے ہزاروں بے ڈھنگے "معصوم" ہیں
اب حساب کتاب کا وقت آگیا ہے

Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)

صفائیاں دینے کی بجائے قبول کر لو کہ متحدہ نے ٣٠ سال پاکستان کے عوام سے لسانیت اور تعصب کے نام پر ظلم و ستم کیا ہے اور آج اس مقام پر ہے یہاں ایسے گروپ ختم ہو جاتے ہیں ، جس جبر اور خوف کے ماحول میں یہ وقت گزرا ہے وہ یہاں کے رہنے والے جانتے ہیں
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
ایم کیو ایم کی خواہش پوری کرنے کے لئے جمہوریت بانہیں پھیلائے انتظار کر رہی ہے. ایم کیو ایم بسم الله کرے
 
Back
Top