barca
Prime Minister (20k+ posts)
قومی انسداد دہشتگردی پالیسی کا ابتدائی مسودہ تیار کر لیا گیا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف کی سربراہی میں ملک کی سول اور ملٹری قیادت کے اجلاس میں انسداد دہشتگردی کے حوالے سے قائم پارلیمانی کمیٹی کے ورکنگ گروپ کی تیار کردہ قومی انسداد دہشتگردی پالیسی کا مسودہ پیش کر دیا گیا ہے۔
اس مسودے کے مطابق
دہشتگردی کے خاتمے کیلئے نیکٹا کوبطور ادارہ فعال بنا یا جائے گا
نیکٹا کے ماتحت وفاقی سطح پر ڈیٹا بیس قائم کی جائے
نفرت انگیزاور متشدد لٹریچر پر پابندی عائد کی جائے
کاؤنٹر ٹیررزم کونسل کا قیا م عمل میں لایا جائے
انسداد دہشتگردی کونسل کاسربراہ وزیر اعظم کو بنایا جائے
کونسل میں آئی ایس آئی اور ایف آئی اے کے نمائندے بھی شامل کئے جائیں
انسداد دہشتگردی کونسل کااجلاس ہر ہفتے ہو گا
ضرورت پڑنے پر ہر روز بھی کونسل کااجلاس کیا جا سکتا ہے
دہشتگردوں کے خلاف کاروائی کیلئے مخصووص ٹاسک فورس قائم کی جائے
انسداد دہشتگردی کے شیڈول فور میں موجوددہشتگردوں کے خلاف کاروائیاں کی جائیں
انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی فہرست تیار کر کے اس کی عام تشیر کی جائے
کالعدم تنظیموں کے عہدیداروں کے خلاف کاروائی کی جائے
مدرسوں میں اصلاحات کی جائیں
میڈیا پر دہشتگردوں کی تعریف کو مجرمانہ فعل قرار دیا جائے
فاٹا میں موجودغیر ملکی دہشتگرد ہتھیار ڈال دیں یاملک چھوڑ دیںدہشتگردی کے مقدمات نمٹانے کیلئے خصوصی عدالتیں قائم کی جائیں
٢٠١٥ کو دہشتگردی کے خاتمے کا سال قرار دیا جائے۔
ملکی سول اور ملٹری قیادت کی طرف سے حتمی منظوری کے بعد پالیسی کے نفاذ کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں گے۔ اس بات کا بھی قویٰ امکان ہے کہ اس مسودے کو کل ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں پیش کیا جائے گاجبکہ اس ضمن میں تفصیلی بحث کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔
http://dailypakistan.com.pk/islamabad/23-Dec-2014/175983
Last edited by a moderator: