پاکستان تحریک انصاف دھاندلی کیے بغیر نا پہلے الیکشن جیتی تھی نا انشااللہ اب جیت سکے گی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کی خبروں کا سکرین شاٹ شیئر کرتے کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان تحریک انصاف دھاندلی کیے بغیر نا پہلے الیکشن جیتی تھی نا انشااللہ اب جیت سکے گی۔ انہوں نے لکھا کہ دھاندلی پاکستان تحریک انصاف کے ڈین این میں شامل ہے۔
جیو نیوز کی خبر کے مطابق تحریک انصاف نے مبینہ دھاندلی کی کوشش میں پی پی 168 سے پی ٹی آئی کارکن خالد حسین کو گرفتار کر لیا گیا ہے، پولیس کا کہنا تھا کہ سینکڑوں کی تعداد میں شناختی کارڈز برآمد ہوئے ہیں۔ ملزم کے بیان کے مطابق حلقہ کے لوگوں سے 2 ہزار روپے میں ووٹ ڈالنے کی ڈیل ہوئی تھی۔ ملزم نے پی پی 168 میں مختلف یوسیز میں ووٹروں کے شناختی کارڈز لے کر انہیں پیسے دیئے۔
مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے پانے ٹویٹ میں یہ بھی لکھا کہ اب یہ تھیلے اور الیکشن کمیشن کا عملہ چرا کر نہیں بھاگ سکتے، اب یہ دھاندلی کا دوسرا طریقہ نکال لائے ہیں۔
مریم نواز شریف نے لکھا کہ یہ سلیکشن نہیں الیکشن ہو رہا ہے، مسٹر ایکس، وائے اور زیڈ آخر میں دھاندلی خان خود نکلے گا۔
اسی حوالے سے مریم نواز نے نجی ٹی وی چینل سٹی 42 کے سینئر صحافی عرفان ملک کا ٹویٹ بھی شیئر کیا جس میں شناختی کارڈ کے ساتھ پکڑے جانے والے پاکستان تحریک انصاف کے کارکن کے موبائل فون کی ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے۔ سینئر صحافی عرفان ملک نے ویڈیو ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ جعلی ووٹوں کے ساتھ پکڑے جانے والے شخص کی پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کے ساتھ واٹس ایپ چیٹ بھی سامنے آگئی جس میں ملزم نے سات ہزار ووٹ چوری کرنے ثبوت بھی فرح حبیب کو دیا ہے۔
سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے مریم نوازشریف کے ٹویٹ پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اس لڑکے پر پولیس نے تشدد کر کے یہ بیان زبردستی لیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ پاکستان تحریک انصاف کو دو سو ووٹ خریدنے کی بالکل بالکل ضرورت نہیں ہے البتہ جو منڈیاں اسد کھوکھر اور علیم خان نے اس الیکشن میں لگائی ہیں وہ سارے لاہور کو معلوم ہے اور آپ کو بھی۔ اس کے باوجود کل عوام بیرونی ساز اور لوٹوں کو شکست دے گی۔
دریں اثنا مریم نواز کی طبیعت ناساز ہونے پر ان کا کرونا ٹیسٹ کروایا گیا اور رپورٹ پازیٹو آنے پر نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے خود کو قرنطینہ کر لیا جبکہ ان کے پولیٹیکل سیکرٹری ذیشان ملک نے کہا ہے کہ مریم نوازنے عوام سے اپنی جلد صحتیابی کیلئے دعاﺅں کی درخواست ہے۔
یاد رہے کہ مریم نواز نے پنجاب بھر میں ضمنی الیکشن کی مہم کے سلسلے میں دورے کئے تھے۔ مریم نواز نے آخری روز لاہور اور ملتان میں بھی ضمنی الیکشن مہم کے سلسلے میں کارکنان سے خطاب کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز سے رابطے میں رہنے والے پارٹی رہنما بھی اپنے کرونا ٹیسٹ کرائیں گے۔