
وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ایرانی صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ میں جتنا پاکستانی بچہ ہوں اتنا ہی ایرانی بچہ بھی ہوں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری ان دنوں ایران دورے پر موجود ہیں،ا پنے دورے کے دوران وزیر خارجہ نے ایرانی صدر سمیت اہم حکومتی اراکین سے ملاقات کی۔
ایرانی نیوز ایجنسی اے پی پی نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی ملاقات کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ملاقات کے دوران بلاول بھٹو نے ایرانی صدر سے کہا ہے کہ میں پاکستانی بچہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایرانی بچہ بھی ہوں۔
بلاو ل بھٹو نے اپنے دو روزہ دورے کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر زور دیا اور پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو نیک خواہشات پر مبنی پیغام بھی دیا۔
بلاول بھٹو نے ملاقات کے دوران ایرانی صدر کو باقاعدہ طور پر دورہ پاکستان کی دعوت دی اور دو طرفہ تجارت، توانائی ، بارٹر ٹریڈ اورایران جانے والے زائرین کیلئے آسانیاں پیدا کرنے سے متعلق گفتگو کی۔
وفاقی وزیر خارجہ نے ایرانی صدر سے ایران کی جیلوں میں قید پاکستانی قیدیوں کی رہائی یا پاکستان منتقلی کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/bilawal-bhutto-iran-cl.jpg
Last edited by a moderator: