دنیا کے سب سے بڑے مسافر طیارے کی اسلام آباد آمد: کہیں خوشی، کہیں غم
دنیا کا سب سے بڑا مسافر طیارے ایئربس اے 380 جسے سُپر جمبو بهی کہا جاتا ہے اتوار کو پاکستان پہلی بار اترا جب متحدە عرب امارات کی فضائی کمپنی ایمریٹس نے ایک خصوصی پرواز کے ذریعے اسے اسلام آباد کے نئے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اتارا۔
اسلام انٹرنیشنل ایئرپورٹ پاکستان کا واحد ہوائی اڈە ہے جو اے 380 کو ہینڈل کر سکتا ہے جس کے لیے ایک سے زیادە ایئربرج اور سامان اتارنے اور چڑهانے کا بہتر سامان درکار ہوتا ہے۔
ایمریٹس ایئرلائن کی اپنی خصوصی پرواز EK2524 دبئی سے 8.45 بجے روانہ ہوئی اور دوپہر 12.10 پر ہوائی اڈے پر اتری۔
طیارے کے اترنے کے بعد ایئرپورٹ کی فائر سروس کے دو ٹرکوں نے اسے پانی کی توپ یا واٹر کینن سے سلامی پیش کی جو ہر پہلی پرواز یا نئے طیارے کے لیے دی جاتی ہے۔
ایمرٹس کے اس طیارے میں 615 مسافروں کی گنجائش ہے جن میں سے 557 نشستیں اکانومی کلاس میں جبکہ 57 نشستیں بزنس کلاس میں ہیں۔
ایمرٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب شیڈول کے مطابق اب ایمریٹس ہر اتوار کو اے 380 کو اسلام آباد کی پرواز کے لیے استعمال کرے گی۔
اس سے قبل ایمریٹس پاکستان میں کراچی، لاہور، سیالکوٹ، ملتان اور پشاور کی پروازیں اپنے بوئنگ 777 طیاروں کے ساتھ چلاتی ہے جن میں کل 427 مسافروں کی گنجائش ہے۔
جہاں سول ایوی ایشن اور ہوابازی کے شوقین افراد اس طیارے کی آمد سے خوش ہیں وہیں مقامی ایئرلائنز اسے پاکستانی مارکیٹ پر خلیجی فضائی کمپنیوں کی برتری میں اضافہ سمجھ رہی ہیں۔
مقامی فضائی کمپنیوں میں سے اسلام آباد سے پی آئی اے ہفتے کی 14، ایئر بلیو اور شاہین ہفتے کی چار چار پروازیں دبئی کے لیے چلاتی ہیں۔
مقامی ایئرلائنز کی جانب سے سول ایوی ایشن کو اس پرواز کے حوالے سے تحفظات سے آگاە کیا گیا ہے۔
پاکستان کی تینوں ایئرلائنز کے سینیئر اہلکاروں نے اس حوالے سے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے تحفظات کا اظہار کیا اور اسے مقامی ہوابازی کی صنعت پر شب خون مارنے کے مترادف قرار دیا۔
ملک کی دوسری بڑی ایئرلائن شاہین نے دبئی کے لیے اپنی تمام پروازیں بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
شاہین کے ترجمان کی جانب سے بی بی سی کو موصول ہونے والے ایک پیغام میں کہا گیا کہ 'آج پاکستان کی ایوی ایشن کی تاریخ کا سیاە دن ہے جب ایمریٹس کو اے 380 اسلام آباد لانے کی اجازت دی گئی۔ یہ مقامی ہوابازی کی صنعت کے لیے ایک بہت بڑا دهچکہ ہے۔'
بیان میں مزید کہا گیا کہ 'دنیا بهر کے ممالک اپنی مقامی صنعتوں کا تحفظ کرتے ہیں مگر پاکستان میں ہم گلیمر کے چکر میں اپنی صنعتوں کو تباە کر رہے ہیں۔ کینیڈا کے لیے جب ایمرٹس نے اے تهری ایٹی کی پروازیں چلانے کی اجازت مانگی تو حکومت نے تمام تر دباؤ کے باوجود اس کی اجازت دینے سے انکار کیا۔'
ایئربلیو کے ایک سینیئر اہلکار نے نام نہ لکهنے کی شرط پر بتایا کہ 'اس طیارے میں لائے گئے مسافروں کے مقابلے میں پاکستان کی تینوں ایئرلائنز تین پروازوں میں بهی مسافر نہیں لے جا سکتیں۔ تو منافع کیا یہاں پیسے پورے نہیں کیے جا سکتے۔'
Source