
جشن عید میلاد النبی ﷺ،وزیراعظم کے گھرپرچراغاں
وزیراعظم نے عوام سے بارہ ربیع الاول مذہبی عقیدت و احترام سے منانے کی اپیل کردی، انہوں نے کہا کہ ہمارے نبی ﷺ دنیا کے سب سے بڑے لیڈر تھے، انھوں نے انسانوں کو متحد کیا،وزیراعظم نے بارہ ربیع الاول کی مناسبت سے پیغام میں کہا یہ برکتوں کا مہینہ ہے،نبی کریمﷺ دنیا کی تاریخ کے سب سے بڑے لیڈر تھے،لیڈر کی سب سے بڑی خاصیت لوگوں کو اکٹھا کرنا ہے،لیڈرنفرتیں نہیں پھیلاتا۔
https://twitter.com/x/status/1449239437725077504
وزیراعظم عمران خان نے عوام بھرپور طریقے سے جشن میلادالنبی ﷺمنانے کی اپیل کی اور کا کہا کہ رواں سال 12 ربیع الاول ایسے منائیں کہ ملکی تاریخ میں پہلے نہ منایا گیا ہو،
https://twitter.com/x/status/1449077054067154952
بنی گالا میں وزیراعظم کے گھر پر خصوصی چراغاں بھی کیا گیا، انہوں نے سوشل میڈیا پر بنی گالا میں چراغاں کی تصویر بھی شیئر کی۔
دوسری جانب ملک بھر میں عشرہ رحمت اللعالمین منایا جارہاہے، جشن عید میلاد النبی کی مناسبت سے محفل میلاد اور تقریبات کا اہتمام کیا جارہاہے، گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور نے گورنر ہاؤس میں 3 روزہ جشن عید میلاد النبیﷺ منانے کا اعلان کرچکے ہیں، آج سے گورنر ہاؤس کے دروازے تین روز عوام کے لیے کھلے رہیں گے، جبکہ چراغاں بھی ہوگا،بارہ ربیع الاول بروز منگل ہوگی، اس دن حسب معمول عام تعطیل ہوگی۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/h1PC0PP/khan.jpg