
دل دہلانے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، پنجاب پولیس کی ملزم کو پکڑنے میں مدد کی اپیل۔۔یہ وہ طاقتور مافیاز اور کرمنل لوگ ہیں جن کو ہمارے ادارے اور ہماری عدالتیں نہیں پکڑ سکتیں! کیا جواب دو گے خدا کو؟ کس منہ سے خدا کے سامنے پیش ہو گے؟ : سوشل میڈیا صارف
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عائشہ نامی ایک سوشل میڈیا صارف و کارکن تحریک انصاف کی طرف سے ویڈیو شیئر کی گئی جس میں ایک شخص کو کرنٹ لگایا جا رہا ہے جو سوشل میڈیا پر گرش کر رہی ہے۔
خاتون صارف نے ویڈیو کے ساتھ اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ: یہ وہ طاقتور مافیاز اور کرمنل لوگ ہیں جن کو ہمارے ادارے اور ہماری عدالتیں نہیں پکڑ سکتیں! کیا جواب دو گے خدا کو؟ کس منہ سے خدا کے سامنے پیش ہو گے؟ کیا دنیا فانی نہیں ہے؟ خدا تم سے حساب نہیں مانگے گا کیا!
https://twitter.com/x/status/1615751646180478976
عائشہ نامی خاتون نے ویڈیو کے حوالے سے ایک اور ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ: میں کسی کا دل نہیں دکھانا چاہتی لیکن اس ویڈیوکو دیکھنے کے بعد سے مجھے اندازہ ہوا کہ شہباز گل بھائی پر کیا کیا گزری ہوگی! کہ آج وہ جس ٹرام سے گزر رہے ہیں ،ریکور نہیں ہو پا رہے ہیں!اے اللہ ہماری مدد فرما! آمین!اللہ اکبر!
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پنجاب پولیس کے آفیشل پیج سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ ملزم کو پکڑنے میں مدد کریں، پنجاب پولیس کی طرف سے ویڈیو کے ردعمل میں ٹویٹر پیغام میں لکھا گیا کہ: اس ویڈیو کے حوالے سے پنجاب پولیس صوبہ کے تمام اضلاع سے معلومات حاصل کر رہی ہے! اگر آپ بھی اس بارے میں کچھ جانتے ہیں تو ہم سے شیئر کریں تاکہ ملزم کے خلاف فوری کاروائی کی جا سکے۔
https://twitter.com/x/status/1615951299094126594
فرزانہ نامی ایک اور خاتون صارف نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ:یہ ویڈیو روح کو دہلانے والی ہے! اللہ تعالیٰ ایسے ظالموں کو دنیا اور آخرت میں نیست و نبود کرے! اللہ کا قہر نازل ہو ان ظالموں پر!
https://twitter.com/x/status/1615765489946329100
صائمہ نامی خاتون صارف نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ:ظلم کی نت نئی داستانیں ہیں اور عدل کا نظام ہمارا منہ چڑا رہا ہے ! چیف جسٹس صاحب! اللہ آپ کے احتساب میں نرمی کرے ورنہ کرتوت تو آپ کے جہنم میں الٹا لٹکانے والے ہیں!ان غریبوں کی سننے والا کوئی نہیں اور نہ ہی کوئی ان ظالموں کو پوچھنے والا!پاکستان کے نظام عدل پہ لعنت !
https://twitter.com/x/status/1615767547336617984
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/delh111.jpg