دفتر خارجہ کی بھارت کی جانب سے پاکستان آنے والے کو جہاز روکے جانے کی مذمت

16foppkkkship.png

پاکستان نے بھارت کی جانب سے پاکستان آنے والے جہاز کو روکے جانے پر ردعمل دیتے ہوئے اس اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دفتر خارجہ نے بھارت کسٹمز حکام کی جانب سے پاکستان آنے والے جہاز کو روکے جانے پرردعمل دیتے ہوئے اس اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج بھارتی میڈیا نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ بھارتی کسٹم حکام نے چین سے کراچی آنے والے ایک بحری جہاز کو ممبئی کی بندرگاہ پر روک لیا ہے، بھارتی حکام کو اس جہاز میں جوہری اور بیلسٹ میزائل پروگرام میں استعمال ہونے والا سامان موجود ہونے کا شبہ ہے۔

پاکستان کے دفتر خارجہ نے اس واقعہ پرردعمل دیتے ہوئے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں جہاز کو روکنے اور اس میں موجود سامان کو اپنے قبضے میں لینے کے بھارتی اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی اصولوں کے منافی قرار دیا گیا ہے، بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ایک تجارتی ادارے کی جانب سے درآمد کی گئی کمرشل لیتھ مشین کا سادہ سا معاملہ ہے، یہ کمپنی پاکستان میں آٹو موبائل انڈسٹری کو پرزے فراہم کرتی ہے۔


ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی اقدام مشکوک اسناد کے ساتھ آزادنہ تجارت میں رکاوٹ ریاستوں کی طرف سے پولیسنگ کے کردار کی من مانی کی نشاندہی کرتی ہے، متعلقہ نجی ادارے اس بلا جواز قبضے کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا ارادہ رکھتے ہیں، اس امپورٹ کا لین دین شفاف بینکنگ چینلز کے ذریعے کیا گیا، آلات کی تفصیلات اس کے خالصتا تجارتی استعمال کی تصدیق کرتی ہیں۔
 

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
اور مزمت بھی پتلون اتار کر ڈھاکہ پلٹن میدان کی طرح کی ہے اس کالے حافظ نے
 

kashifraza

MPA (400+ posts)
i work on these machines CNC and yes it could be use to make any parts not just car but parts of space shuttle or missiles anything u name it we make it
 

Pakcola

Senator (1k+ posts)
بھارت کی اتنی جرت ہم بھارت کو نیستو نابود کر دینگے