
تمام پیشگی شرائط پر عملدرآمد کر دیا ہے، اب قرض بحالی پروگرام کی منظوری ہو جانی چاہیے: شہبازشریف
وزیراعظم شہبازشریف قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نوازشریف سے ملاقات کے لیے ان کی لندن میں واقع رہائشگاہ ایون فیلڈ پہنچ گئے۔ میاں محمد نوازشریف سے ملاقات کے بعد ایون فیلڈ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کلائمیٹ کانفرنس میں شرکت کی دعوت پر فرانس کا دورہ کیا۔ کلائمیٹ چینج کانفرنس کے موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے ملاقات ہوئی تھی جو انتہائی خوشگوار رہی تھی۔
وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ایم ڈی آئی آئی ایم سے ملاقات میں انہیں بتایا کہ پاکستان نے تمام پیشگی شرائط پر عملدرآمد کر دیا ہے، اب قرض بحالی پروگرام کی منظوری ہو جانی چاہیے۔ دعا کریں کہ آئی ایم ایف ساتھ تمام معاملات جلد سے جلد طے پا جائیں۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے فوجی عدالتوں بارے نوٹس میرے علم میں ہے۔
https://twitter.com/x/status/1671893063562829825
منیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ وزیراعظم شہبازشریف سے پیرس سمٹ کے موقع پر ملاقات کر کے بہت خوشی ہوئی! آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے نتیجہ خیز بات چیت ہوئی کہ کیسے پاکستان آئی ایم ایف کی پالیسیوں کے ساتھ اپنے ملک کی عوام کی ترقی وخوشحالی کیلئے کام کر سکتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1671812409294454795
دریں اثنا وزیراعظم شہبازشریف نے فرانس میں نئے عالمی مالیاتی معاہدے کیلئے سربراہی اجلاس کے موقع پر صدر اسلامی ترقیاتی بینک ڈاکٹر محمد الجاسر سے ملاقات کی اور مختلف جاری منصوبوں پر ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا۔ ملاقات میں پاکستان میں سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے 4.2 ارب ڈالر فراہم کرنے کے اعلان کو بھی سراہا۔
https://twitter.com/x/status/1672166111872253952
علاوہ ازیں ذرائع کے مطابق میاں محمد نوازشریف وزیراعظم شہبازشریف کے ساتھ دبئی جا رہے ہیں جہاں سے وہ سعودی عرب بھی جا سکتے ہیں۔ میاں نوازشریف جولائی کے آخر یا اگست کے شروع میں پاکستان وطن واپس آ جائیں گے۔ اس سے پہلے وزیر دفاع بھی کہہ چکے ہیں کہ میاں محمد نوازشریف اگست میں واپس پاکستان آ جائیں گے۔