دارالحکومت کا بڑا ہسپتال

Zaidi Qasim

Prime Minister (20k+ posts)

بہت خوب لکھا ہے ، طاری صاحب، پردہ اٹھا کر ننگا کردیا ، لیکن چلییں ذرا باریک بینی سے تجزیہ کر لیں ، کیا یہ اجتماعی اخلاقی گراوٹ صرف حکومت وقت کی ناکامی ہے یا ھر شخص کو اوندھے ہوکر لمبے پھٹے ہوۓ گریبان میں سر ڈالنے کی ضرورت ھے ، ٹھیک ہے نوازا بے کار ہے ، نااھل ھے ، لیکن کیا اس قوم میں بے غیرتی اور بد اخلاقی کی لہر بھی نوازے نے بھری ہے یا نسلیں بربادی کی شاھراہوں پر برسوں سے رواں دواں ہیں ؟ اس بڑھتی ہوئ آفاقی آزادی کی حرص میں مبتلا یہ قوم اپنے کپڑے خود ہی اتار رھی ہے ۔ابھی تو صرف آغاز ہے ، اس سیلاب کے ریلے میں ھر وہ شے ڈوب جاۓ گی جس کے ضمیر کی خلش اسے بے قرار رکھتی ہے ۔

خوب ھے ، خوب تر ھے ، خوب ترین
اس طرح تجزیے نہیں ہوتے

khan_sultan

Banned
کام تو فی سبیل الله ہی کرنا چاہئے ..مسلہ وہی ہے میرے کھانے پینے کپڑے سینڈل اور پرس کا خرچہ کون برداشت کرے گا
وہ اوپر والا ادھر دے رہا ہے وہی ادھر دے گا فکر نہیں کریں بس تیارکریں
 
seedasada

MPA (400+ posts)
زیدی بھائی
آدمی کی نفس پروری اور گناہوں کی طرف لپک ہر معاشرے میں ہوتی ہے، اسے قانون پر بلا تخصیص عمل کرکے اور کرواکے قابو کیا جاتا ہے
پر جس معاشرے پر چور،لٹیرے،اور نفس پرست قابض ہوجائیں وہاں لوگ دن دہاڑے اس قسم کی حرکتیں کرنے لگتے ہیں ۔معاشرہ زمین میں دھنسنے سے پہلے ظالم اور مظلوم کی حیثیت سےدو حصوں مین بنٹ جاتا ہے، اسی تھریڈ میں دیکھ لیجے
طاری کے دل پر چوٹ لگی وہ رونے لگا۔۔۔۔اور اسی شرمناک واقعہ سے انصاف ٹائیگر،اور ایکزی کیوشنر کے سفلی جذبات کو حظ ملا،اور وہ ظالم کی طرفداری کرنے لگے کہ شائد بنیاد یہ ہو کہ مجرم ہندو ہونے کے ناطے شائدانکا بھائی ہو
افسوس صد افسوس ،ہمارے معاشرے میں ظالم تو ہیں ہی،پر ان سے بڑے ظالم وہ نفس پرست ہیں جو ان ظالموں کی تاویل،اور برائی کی ترویج کرتے ہیں

tariisb

Chief Minister (5k+ posts)
Re: دارلحکومت کا بڑا ہسپتال

جس ملک کے 70000 ھزار ڈاکڑ ملک سے باھر اپنی حدما ت پیش کر رھے ھوں باقی ملک می کچرا ھی بچے گا نا
ویسے بھی دو کاروبار پاکستان می عروج پر ھیں صحت اور تعلیم

جو باہر ہیں ، سو ہیں ، جو ملک میں ہیں ، ان کی کیا خدمات ہیں ؟ عجیب المیہ ہے

ڈاکٹرز کے لیے ورکنگ کنڈیشنز بہت مشکل ہیں ، لیکن ہسپتالوں کی موجود حالت ڈاکٹرز مافیا کے لیے اس میں نفع ہی نفع ہے

حکومت ؟ حکومت اپنے دارالحکومت میں ہسپتال کو سدھار نہیں سک رہی ، باقی سب تو خوش فہمیاں

tariisb

Chief Minister (5k+ posts)
اس سے بھی زیادہ دردناک بات یہ ہے کے ہم ہر شرمناک واقعہ بھول جاتے ہیں کیونکہ ایسے واقعات کی اتنی بھرمار ہے کے ہم بے حس ہو گئے ہیں ان کو مائنڈ کرنا ہی چھوڑ دیا ہے
نہ ہی اس واقعہ کو ہم نے فولوکرنا ہے نہ ہی مجرم کو سزا ملنی ہے.
کیونکہ یقیناً اس کے حوصلے اس قدر بلند ہی اس لئے ہوں گے کے اسے یقین ہو گا کوئی اس کا بال بھی بیکا نہ کر سکے گا پورا پاکستان مل کر بھی
.

ہسپتال کیا ہیں ؟ سانحہ سے سانحات کی آماجگاہ ہیں

سب مجرمان کو ایک اطمنان ہے ، قانون ، کچہری ، پولیس سرکار سب ارزاں نرخوں پر دستیاب ہے

جب آپ قانون اور پولیس کو خرید سکتے ہیں تو ، پھر ؟ خانہ خرابی ہی ہوتی ہے ، یہی ہماری گرتی ساکھ کی وجہ ہے
 
tariisb

Chief Minister (5k+ posts)
گندی ویکسین پئیے بغیر ، صاف ستھرا سا سرٹیفیکٹ دینا پڑا ، گندی ذہنیت ، منحوس شکلوں سے پولیو بری طرح برس رہی تھی ، یہ بھی اسلام آباد کا ایک بڑا ہسپتال ہے ،

ذمہ دار کون؟؟

زمہ دار حکمران اور کون ، جن کی حکومت تلے عدل نا ہو ، علاج نا ہو ، تعلیم کا کوئی معیار نا ہو ، تو حکمران کس بات کے ؟

گولی لگنے سے انسان مرے تو جرم ، لیکن ان ہسپتالوں میں کتنے غفلت سے مرتے ہیں ، یہ بھی قتل ہیں

تکلیف دہ بات یہ ، تعلیم ، صحت ، اور عدل ، اس پر کوئی نیشنل ایکشن پلان کوئی نہیں ، کیوں کہ ؟ جو ایکشن لیتے ہیں انکے بنوبست اپنے اپنے ہیں
 
tariisb

Chief Minister (5k+ posts)
طاری جی ..ایسی دلخراش خبریں اور اس پر آپ کے لکھنے کا انداز .......بہت تکلیف ہوتی ہے

لکھنا تو پڑے گا ، کہنا تو پڑے گا ، تکلیف نا ہو تو اظہار نا ہو گا

اسلام آباد بہت خوبصورت ہے ، سب نے سنا ، ہاں سب نے سنا ، لیکن ، خوبصورتی پیچھے کراہت ہے ، غفلت ہے ، کسمپرسی و اذیت ہے

بات پھر یہیں ، علاج ، معالجہ ، زندگی زندگی ، قدر نہیں ، قدر نہیں ، ہاں قیمت لگوا لو ، جسم فروش ، جسم خرید ادارے ، اور بے حس اشرافیہ
 
tariisb

Chief Minister (5k+ posts)

بہت خوب لکھا ہے ، طاری صاحب، پردہ اٹھا کر ننگا کردیا ، لیکن چلییں ذرا باریک بینی سے تجزیہ کر لیں ، کیا یہ اجتماعی اخلاقی گراوٹ صرف حکومت وقت کی ناکامی ہے یا ھر شخص کو اوندھے ہوکر لمبے پھٹے ہوۓ گریبان میں سر ڈالنے کی ضرورت ھے ، ٹھیک ہے نوازا بے کار ہے ، نااھل ھے ، لیکن کیا اس قوم میں بے غیرتی اور بد اخلاقی کی لہر بھی نوازے نے بھری ہے یا نسلیں بربادی کی شاھراہوں پر برسوں سے رواں دواں ہیں ؟ اس بڑھتی ہوئ آفاقی آزادی کی حرص میں مبتلا یہ قوم اپنے کپڑے خود ہی اتار رھی ہے ۔ابھی تو صرف آغاز ہے ، اس سیلاب کے ریلے میں ھر وہ شے ڈوب جاۓ گی جس کے ضمیر کی خلش اسے بے قرار رکھتی ہے ۔

خوب ھے ، خوب تر ھے ، خوب ترین
اس طرح تجزیے نہیں ہوتے

بہت ہے ، شائد آخری حد کی بھی بہت ہے ، حکمران لا تعلق ہوتے ہیں تو ، رعایا کو اپنی اپنی پڑ جاتی ہے

بنیادی ضروریات سے متعلق اداروں کی یہ حالت دیکھ کر شدید دکھ ہوتا ہے ، ان سے تو عوام کا روز کا واسطہ ہے ، پھر بھی "ہنگامہ" نہیں ہوتا
 
tariisb

Chief Minister (5k+ posts)
زیدی بھائی
آدمی کی نفس پروری اور گناہوں کی طرف لپک ہر معاشرے میں ہوتی ہے، اسے قانون پر بلا تخصیص عمل کرکے اور کرواکے قابو کیا جاتا ہے
پر جس معاشرے پر چور،لٹیرے،اور نفس پرست قابض ہوجائیں وہاں لوگ دن دہاڑے اس قسم کی حرکتیں کرنے لگتے ہیں ۔معاشرہ زمین میں دھنسنے سے پہلے ظالم اور مظلوم کی حیثیت سےدو حصوں مین بنٹ جاتا ہے، اسی تھریڈ میں دیکھ لیجے
طاری کے دل پر چوٹ لگی وہ رونے لگا۔۔۔۔اور اسی شرمناک واقعہ سے انصاف ٹائیگر،اور ایکزی کیوشنر کے سفلی جذبات کو حظ ملا،اور وہ ظالم کی طرفداری کرنے لگے کہ شائد بنیاد یہ ہو کہ مجرم ہندو ہونے کے ناطے شائدانکا بھائی ہو
افسوس صد افسوس ،ہمارے معاشرے میں ظالم تو ہیں ہی،پر ان سے بڑے ظالم وہ نفس پرست ہیں جو ان ظالموں کی تاویل،اور برائی کی ترویج کرتے ہیں

Thanks .............................................:jazak:

سر بازار ، بیچ "فورم" بہت سا سننے کو مل سکتا ہے ، لیکن ایسی صورتحال میں ایسا ویسا سنیں تو ؟ عجیب ہی لگتا ہے

یہ کشمکش ہے ، جاری رہنی چاہیے ، معاشرے کی منظر کشی ہوتی رہنی چاہیے

:(سینے میں دل سب کے ہوتا ہے ، درد نا ہوا تو ، فقط دل کس بات کا
 
Fatema

Chief Minister (5k+ posts)
زمہ دار حکمران اور کون ، جن کی حکومت تلے عدل نا ہو ، علاج نا ہو ، تعلیم کا کوئی معیار نا ہو ، تو حکمران کس بات کے ؟

گولی لگنے سے انسان مرے تو جرم ، لیکن ان ہسپتالوں میں کتنے غفلت سے مرتے ہیں ، یہ بھی قتل ہیں

تکلیف دہ بات یہ ، تعلیم ، صحت ، اور عدل ، اس پر کوئی نیشنل ایکشن پلان کوئی نہیں ، کیوں کہ ؟ جو ایکشن لیتے ہیں انکے بنوبست اپنے اپنے ہیں

تعلیم عدل اور صحت میں کمیشنز نہیں ملتے لہذا وہ نیشنل ایکشن پلانز کا حصہ نہیں۔ ۔ زیادہ دکھ کی بات یہ ہے کہ تقریبا ہر سرکاری چھوٹے بڑے ادارے اس طرح کی اخلاقی گراوٹ کا شکار ہیں اور کوئی پوچھنے والا نہیں۔ ۔
 
tariisb

Chief Minister (5k+ posts)
تعلیم عدل اور صحت میں کمیشنز نہیں ملتے لہذا وہ نیشنل ایکشن پلانز کا حصہ نہیں۔ ۔ زیادہ دکھ کی بات یہ ہے کہ تقریبا ہر سرکاری چھوٹے بڑے ادارے اس طرح کی اخلاقی گراوٹ کا شکار ہیں اور کوئی پوچھنے والا نہیں۔ ۔

مرے کو مارے شامدار ، والی صورتحال ہے

علاج نہیں تو نہیں ، لیکن رسوائیوں کا بندوبست و ماحول بھی نہیں ہونا چاہیے ، گھٹیا ماحول ، حواس و اخلاق باختہ عملہ

سیستدان باہر یا مہنگے ہسپتالوں میں جا مرتے ہیں ، فوج کے لیے سی ایم ایچ تا ایم ایچ ہیں ، جب دونوں حال مست تو ؟ عوام کا درد کون سمجھے گا
 
Fatema

Chief Minister (5k+ posts)
مرے کو مارے شامدار ، والی صورتحال ہے

علاج نہیں تو نہیں ، لیکن رسوائیوں کا بندوبست و ماحول بھی نہیں ہونا چاہیے ، گھٹیا ماحول ، حواس و اخلاق باختہ عملہ

سیستدان باہر یا مہنگے ہسپتالوں میں جا مرتے ہیں ، فوج کے لیے سی ایم ایچ تا ایم ایچ ہیں ، جب دونوں حال مست تو ؟ عوام کا درد کون سمجھے گا

سر جی عوام کا درد صرف ووٹ مانگتے وقت یاد آتا ہے۔ اس کے بعد تو کون میں کون۔ ۔ ۔لیکن سر جی عوام جب ایک پلیٹ بریانی، پانچ سو کا لفافہ یا ایک قیمہ نان کے لئے جلسوں یا پولنگ اسٹیٹشن پہنچ جاتی ہے تب ہی وہ اپنی قیمت وصول کرلیتی ہے۔ اس سے زیادہ عام عوام کی پاکستان میں کم از کم کوئی قیمت نہیں۔ ۔۔ ۔
 
Last edited:

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
ہسپتال کیا ہیں ؟ سانحہ سے سانحات کی آماجگاہ ہیں

سب مجرمان کو ایک اطمنان ہے ، قانون ، کچہری ، پولیس سرکار سب ارزاں نرخوں پر دستیاب ہے

جب آپ قانون اور پولیس کو خرید سکتے ہیں تو ، پھر ؟ خانہ خرابی ہی ہوتی ہے ، یہی ہماری گرتی ساکھ کی وجہ ہے

جن سب کے آپ نے نام گنوائے یہ سب اس کی جیب میں ہیں اسی اعتماد نے اسے اس گھناؤنے فعل کے کر گزرنے کی ترغیب دی.اور وہ یقیننا کوئی بہت بڑی شخصیت نہ ہو گا.تشویش کی بات ہی یہ ہے کے جب عام لوگوں کو کھیلنے کے لیے یہ ادارے دستیاب ہیں تو بڑے بڑے لوگ ان کا کس قدر بھیانک استعمال کرتے ہوں گے اس کا بس ایک اندازہ ہی ہے حقیقت اس سے بھی زیاد ابھیانک ہو گی جہاں تک ہماری سوچ جاتی ہے
.
ہماری بھی بس سوچ ہی سوچ ہے اس کا علاج کرنے کی راہ میں بھی ہم خود ہی رکاوٹ ہیں جن کو یہ علاج کرنے کی ذمہ داری دیتے نہ ان سے خود پوچھتے ہیں نہ پوچھنے دیتے ہیں.
.
 
Last edited:

karachiwala

Prime Minister (20k+ posts)
Re: دارلحکومت کا بڑا ہسپتال

شکر ہے زیادتی کرنے والا کوئی عبداللہ یا اسلم نہیں تھا ورنہ دنیا بھر میں کہرام بڑپا ہو جاتا_

(serious)​

more than that the culprit did not have a beard otherwise candle brigade would have been on this case and our beloved pseudo liberals would have been cursing their way to paradise.
 
Zaidi Qasim

Prime Minister (20k+ posts)
زیدی بھائی
آدمی کی نفس پروری اور گناہوں کی طرف لپک ہر معاشرے میں ہوتی ہے، اسے قانون پر بلا تخصیص عمل کرکے اور کرواکے قابو کیا جاتا ہے
پر جس معاشرے پر چور،لٹیرے،اور نفس پرست قابض ہوجائیں وہاں لوگ دن دہاڑے اس قسم کی حرکتیں کرنے لگتے ہیں ۔معاشرہ زمین میں دھنسنے سے پہلے ظالم اور مظلوم کی حیثیت سےدو حصوں مین بنٹ جاتا ہے، اسی تھریڈ میں دیکھ لیجے
طاری کے دل پر چوٹ لگی وہ رونے لگا۔۔۔۔اور اسی شرمناک واقعہ سے انصاف ٹائیگر،اور ایکزی کیوشنر کے سفلی جذبات کو حظ ملا،اور وہ ظالم کی طرفداری کرنے لگے کہ شائد بنیاد یہ ہو کہ مجرم ہندو ہونے کے ناطے شائدانکا بھائی ہو
افسوس صد افسوس ،ہمارے معاشرے میں ظالم تو ہیں ہی،پر ان سے بڑے ظالم وہ نفس پرست ہیں جو ان ظالموں کی تاویل،اور برائی کی ترویج کرتے ہیں

مجھے اس بات کے سمجھنے میں تو دیر نہیں لگی کہ اس کھلی ہوئ منافقت کے ردعمل میں بہت سے گوشے ایسے ماحول کو شدت پسندی سے مغلوب کرنے کی راہ پہ چل نکلے لیکن بھائ کیا ایک بھی معتدل مزاج اسی ردعمل کے نتیجے میں اس بیس کروڑ کے ھجوم سے برآمد نہ ہوسکا جو اس بربریت ، ظلم اور نا انصافی سے بھرے کباڑ کو اس کے جاۂز مقام پر دھرنے کا قصد کرے اور لنگوٹ باندھ کر سامنے آۓ ؟ اس کروڑوں کے ھجوم میں چند ھزار بھی نہیں ، قحط الرجال ، قحط الرجال

سارے ادارے ، عدلیہ ، مقننہ،افواج، سیاست دان اور عوم اس لوٹ میں برابر کے شریک ہیں

HomoSapien

MPA (400+ posts)
Re: دارلحکومت کا بڑا ہسپتال

ہم دیکھیں گے ، لازم ہے کے ہم بھی دیکھیں گے.
انجام تو الله ہی کے ہاں ہوگا.

اختتامیہ :- جن کے ڈاکٹر اور اکاونٹس سب سمندر پار ہو ، ان کے لیے ، اپنی مملکت اور سلطنت کے ہسپتالوں کی کیا اہمیت ؟

یہ ابتدا ہے
انجام دیکھیےہوتا ہےکیا
 
seedasada

MPA (400+ posts)

مجھے اس بات کے سمجھنے میں تو دیر نہیں لگی کہ اس کھلی ہوئ منافقت کے ردعمل میں بہت سے گوشے ایسے ماحول کو شدت پسندی سے مغلوب کرنے کی راہ پہ چل نکلے لیکن بھائ کیا ایک بھی معتدل مزاج اسی ردعمل کے نتیجے میں اس بیس کروڑ کے ھجوم سے برآمد نہ ہوسکا جو اس بربریت ، ظلم اور نا انصافی سے بھرے کباڑ کو اس کے جاۂز مقام پر دھرنے کا قصد کرے اور لنگوٹ باندھ کر سامنے آۓ ؟ اس کروڑوں کے ھجوم میں چند ھزار بھی نہیں ، قحط الرجال ، قحط الرجال

سارے ادارے ، عدلیہ ، مقننہ،افواج، سیاست دان اور عوم اس لوٹ میں برابر کے شریک ہیں

صورت حال انتہائی حد تک خراب ہونے کے باوجود،،مایوس کن،، نہیں ہے
اس چھوٹے فورم پر ہی دیکھ لیں ،طاری بھائی ہیں، آپ ہیں محترمہ نادان صاحبہ ہیں،اور بھی بہت سے ہیں،الحمدوللہ
آپ لوگ جہاں ہیں جیسے ہیں اس ظلم کے نظام کے خلاف آواز اٹھاتے ہیں نا۔۔۔۔آواز تو ایک بھی بہت ہوتی ہے
اگر چیخنے کی طاقت نہیں تو سسکاری تو بھر ہی لیتے ہیں ،،
یاد رکھئے۔۔۔جب تک معاشرے میں سسکاری باقی ہے بہتری کی امید اور نجات کی آس باقی ہے
نہایت ایمانداری سے برائی اور برے کی طرف اشارہ کرتے رہئیے،اور ان سے بچنے کے راستوں کی طرف بھی
بہتری کی طرف بلانے سے بڑھ کر دنیا میں اور کوئی کام معزز نہیں
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)
یہ سینڈل پرس بہت لازمی ہوتا ہے کیا ؟
ہم تو ایک جوتا لیتے ہیں تو چار سال چلتا ہے

راستے میں اگر کوئی چھیڑے تو سینڈل بہت کام آتا ہے ...

آپ کا جوتا چار سال کیا چار ہزار سال چل سکتا ہے ...اگر سنبھال کر رکھیں گے تو ..جوتے پہننے کے لئے ہوتے ہیں .
 
Back
Top