دارالحکومت کا بڑا ہسپتال

tariisb

Chief Minister (5k+ posts)

Pims.jpg


دارلحکومت کا بڑا ہسپتال


خدا کی پناہ ، خدا کی پناہ ، ایک معزور دوشیزہ ، بھی ہوس سے نا بچ سکی ، موقع محل کیا ؟ انتہائی نگہداشت کا یونٹ ، جہاں اندر مریض وقت پورا کرتا ہے ، سسکتا ہے ، باہر عزیز اقرباء ، دعائیں کرتے رہتے ہیں ، گھڑی تکتے ، گھڑیاں گنتے رہتے ہیں ، لیکن ایک حیوان صفت (کرشن کمار) کو ذرا بھی رحم نا آیا ، نا خوف "بھگوان" نا ہی ڈر کسی نرگ کا ، مذمت کیا کریں ، مذمتیں تو کر کر ساٹھ سال گزرے ، سوال یہ ہے ؟ آئ سی یو ، انتہائی نگہداشت میں صرف ایک میل نرس کیسے اتنا خود مختار ہو سکتا ہے ؟ اس یونٹ میں تو کافی سٹاف ہر وقت موجود رہتا ہے ، ڈاکٹرز بھی ، میل و فی میل نرسز بھی ، لیکن ؟ لیکن ؟ شہر کے بڑے ہسپتال میں آخر یہ انتہا بھی ہونی تھی ، شیخوپورہ نہیں ، اوکاڑہ بھی نہیں ، خضدار نہیں نہیں ، تربت یا لکی مروت نہیں نہیں ، یہ دارلحکومت اسلام آباد ہے ، اسلام ، ہاں اسلام آباد ہے ، جمہوریت شاد ہے ، یہ دارلحکومت کا ایک بڑا ہسپتال ہے



پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ، اسلام آباد کا بڑا ، کافی بڑا ہسپتال ہے ، اتنا بڑا ہے کہ ؟ آپریشن کروانا ہو یا داخلہ لینا ہو ، بلا سفارش کچھ بھی نہیں ہوتا ، اگر آپ پرائیویٹ ملازم ہیں تو ، ڈاکٹر کافی ہے ، منت / ترلہ ، سلام دعا یا پھر کوئی حوالہ دینا ضروری ہے ، اور ؟ سرکاری ملازم ہیں تو ، کلرک بادشاہ سب کام خود کردیتا ہے ، ڈاکٹر کو بھی بھگتا لیتا ہے ، چھٹی سے لے کر فائل بنانے تک ، چند فیصد میں کام ہو جاتا ہے ، آخر بڑا ہسپتال جو ہے ، اتنا بڑا ہے کہ ؟ ہسپتال کے باہر سٹاپ اور اندر پارکنگ میں ہمہ وقت آپ کو جسم فروش گینگ کی خواتین آزادانہ گھومتی پھرتی مل جائیں گی ، باہر کوئی پریشانی ہے ، کوئی بات نہیں ، ہسپتال کی چار دیواری کے اندر لان میں آپ تشریف لے آئیں ، سبز سبز گھاس پر بیٹھیں ، معاملہ طے کر لیتے ہیں ، سر شام یا دن دیہاڑے تمام خدمات ہمہ وقت دستیاب ہیں ، جگہ ؟ ارے چھوڑئیے چنتا نا کیجئیے ، ہسپتال میں بہت سے بہترین محفوظ مقامات / کمرے دستیاب ہیں ، اضافی چارجز ادا کریں ، من مرضی سے لے کر تن آسانی کا بہترین انتظام ہے ، دکھی انسانیت کا علاج نا ہو گا تو کیا ہو گا ، آخر بڑا ہسپتال جو ہے ، ، اتنا بڑا ہسپتال ہے کہ ، گزشتہ دو سالوں میں ہسپتال کے ایک مشھور ڈاکٹر اور ایک نرس اندھی گولیوں کا نشانہ بن کر جاں بحق ہو چکے ہیں ، قاتل نا معلوم ہیں ،ظاہر ہے بڑے ہسپتال میں اس طرح کے چھوٹے موٹے واقعات ہو سکتے ہیں ، فرق ہی کیا پڑتا ہے ، کیوں مرے ؟ کیسے مرے ؟ ارے چھوڑئیے ہسپتال میں بندے مرتے رہتے ہیں ، کوئی اور بات کریں


ہپستال کی راہداریوں اور او پی ڈی میں ، دکھی انسانیت کی خدمت واسطے بعض ہرکارے سینے پر کارڈ لٹکاۓ ، آنکھوں میں چمک لیے گھومتے پھرتے نظر آتے ہیں ، بڑے ہسپتال میں ان فرشتوں کا ہونا ایک بڑی سہولت سے کم نہیں ، یہ کارندے کسی بھی خاتون کے آگے پیچھے منڈلانا شروع ہو جاتے ہیں ، جی بتائیے ، کوئی خدمت ، کام ، معاملہ ؟ ڈاکٹر صاحب یا میڈیکل سٹور میں کوئی مسلہ ؟ پوچھتے پوچھتے ہی رال ٹپکتی رہی ، مخاطب کو سمجھنے میں مشکل نا رہی ، بعض دفعہ ، مطالبہ سو دو سو کا بھی ہوتا ہے ، ادویہ ، چیک اپ ، تا داخلہ جھٹ ہو جاتا ہے ، بڑے ہسپتال میں کتنی بڑی سہولت ہے


سیکٹر جی سکس / ٦ میں ، پولی کلینک ہسپتال واقع ہے ، شکل سے چھوٹا ہے ، لیکن کاروائیوں میں اس سا بڑا کوئی نہیں ، سال میں ایک آدھ سکینڈل نا ہو تو ، ادارہ بڑا نہیں ہوتا ، اس کا بھی یہی حال ہے ، ابھی مہینہ پہلے کی بات ہے ، خوبرو لڑکی نے اپنے عزیز رشتہ داروں کے دبئی جانا تھا ، شرط سنی ، پہلے پولیو کے قطرے پئیں ، سرٹیفکیٹ ہمراہ لائیں ، بھاگم بھاگ ہسپتال پہنچیں ، کاونٹر پر عملہ کو بتایا ، لڑکی دیکھتے ہی ، سب مستعد و ہوشیار پہلے ہی ہو چکے تھے ، ایک صاحب نے فوری لیکچر شروع کر دیا ، ارے چھوڑئیے ، یہ قطرے بلکل نا پئیں ، ان میں سؤر کا دماغ استعمال ہوا ہے ، بہت گندی و غلیظ ویکسین ہے ، توبہ توبہ ، استغفار ، اس کے سائیڈ افیکٹس ہیں ، بہت بڑا ڈرامہ ہے یہ ویکسین ، کبھی نا پئیں ، تو پھر ؟ بغیر ویکسین کے سرٹیفکیٹ نا ملے گا ؟ میں باہر نہیں جا سکتی ناں ، سوال سن کر عملہ کی باچھیں کھل چکی تھیں ، فکر ناٹ ، بلکل بھی ناٹ ، انہی میں سے ایک "بابو" بن گیا ، جی کرتے ہیں کچھ ، آپ روم میں آئیں ، میں سرٹیفیکٹ تیار کردیتا ہوں ، باقی عملہ نے بھی ہاں میں ہاں ملائی ، جی جی صاحب درست فرماتے ہیں ، نسوانیت معصوم ضرور لیکن ، مردانیت کو بھانپ نا سکے ، ہو نہیں سکتا ، بابو صاحب کو کہہ دیا ، پلیز ویٹ ، می نیڈ ٹو آسک مائی انکل ، یو نو ؟ ہی از "کرنل" ان آرمی ، لیٹ می آسک ہم ، بس اتنا سننا تھا ، بابو کا نشہ سب ہرن ہوا ، آہ اہ ، اوہ وہ ، یہ جا وہ جا ، ن نا نا ، نہیں اس کی ضرورت نہیں ، آپ باہر بیٹھیں ، سرٹیفیکٹ ابھی دیتا ہوں ، باقی عملہ جلد ہی منتشر ہو چکا تھا ، گندی ویکسین پئیے بغیر ، صاف ستھرا سا سرٹیفیکٹ دینا پڑا ، گندی ذہنیت ، منحوس شکلوں سے پولیو بری طرح برس رہی تھی ، یہ بھی اسلام آباد کا ایک بڑا ہسپتال ہے ،

:biggthumpup:اختتامیہ :- جن کے ڈاکٹر اور اکاونٹس سب سمندر پار ہو ، ان کے لیے ، اپنی مملکت اور سلطنت کے ہسپتالوں کی کیا اہمیت ؟

_____________________________________________________


پمزہسپتال اسلام آباد میں شرمناک واقعہ، سخت کاروائی جاری




http://dailypakistan.pk/national/2016/04/11/13577




 
Last edited by a moderator:

chandaa

Prime Minister (20k+ posts)
Re: دارلحکومت کا بڑا ہسپتال

Beautifully written but who cares? We are living in a country of ALIVE CORPSES. Hamarah tou kab ka JANAZAA parah jaa chukka hai.
 

Hunain Khalid

Chief Minister (5k+ posts)
Re: دارلحکومت کا بڑا ہسپتال


شکر ہے زیادتی کرنے والا کوئی عبداللہ یا اسلم نہیں تھا ورنہ دنیا بھر میں کہرام بڑپا ہو جاتا_

(serious)​
 

angryoldman

Minister (2k+ posts)
Re: دارلحکومت کا بڑا ہسپتال

جس ملک کے 70000 ھزار ڈاکڑ ملک سے باھر اپنی حدما ت پیش کر رھے ھوں باقی ملک می کچرا ھی بچے گا نا
ویسے بھی دو کاروبار پاکستان می عروج پر ھیں صحت اور تعلیم
 

famamdani

Minister (2k+ posts)
Re: دارلحکومت کا بڑا ہسپتال

اختتامیہ :- جن کے ڈاکٹر اور اکاونٹس سب سمندر پار ہو ، ان کے لیے ، اپنی مملکت اور سلطنت کے ہسپتالوں کی کیا اہمیت ؟

یہ ابتدا ہے
انجام دیکھیےہوتا ہےکیا
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
اس سے بھی زیادہ دردناک بات یہ ہے کے ہم ہر شرمناک واقعہ بھول جاتے ہیں کیونکہ ایسے واقعات کی اتنی بھرمار ہے کے ہم بے حس ہو گئے ہیں ان کو مائنڈ کرنا ہی چھوڑ دیا ہے
نہ ہی اس واقعہ کو ہم نے فولوکرنا ہے نہ ہی مجرم کو سزا ملنی ہے.
کیونکہ یقیناً اس کے حوصلے اس قدر بلند ہی اس لئے ہوں گے کے اسے یقین ہو گا کوئی اس کا بال بھی بیکا نہ کر سکے گا پورا پاکستان مل کر بھی
.
 

Haris Abbasi

Minister (2k+ posts)
یہاں تو حکمرانوں کو اپنی جائیدادوں کی پڑی ہے .ایک غریب بچی کے درد سے یہ لوگ کیسے واقف ہو سکتے ہیں
 

Fatema

Chief Minister (5k+ posts)
گندی ویکسین پئیے بغیر ، صاف ستھرا سا سرٹیفیکٹ دینا پڑا ، گندی ذہنیت ، منحوس شکلوں سے پولیو بری طرح برس رہی تھی ، یہ بھی اسلام آباد کا ایک بڑا ہسپتال ہے ،

ذمہ دار کون؟؟
 

Azizi

Banned
گندی ویکسین پئیے بغیر ، صاف ستھرا سا سرٹیفیکٹ دینا پڑا ، گندی ذہنیت ، منحوس شکلوں سے پولیو بری طرح برس رہی تھی ، یہ بھی اسلام آباد کا ایک بڑا ہسپتال ہے ،

ذمہ دار کون؟؟
Tum nay to bachpan mai qatray pe leay thay.
 

نادان

Prime Minister (20k+ posts)
طاری جی ..ایسی دلخراش خبریں اور اس پر آپ کے لکھنے کا انداز .......بہت تکلیف ہوتی ہے
 

khan_sultan

Banned
طاری جی ..ایسی دلخراش خبریں اور اس پر آپ کے لکھنے کا انداز .......بہت تکلیف ہوتی ہے
نادان جی تسی وی نہ عام کڑیاں دی طرح گل کیتی اے بہت مینوں پریشانی ہو گئی اے تاڈی تکلیف دے کارن اینج نہ کرو خدا را
 

seedasada

MPA (400+ posts)
Re: دارلحکومت کا بڑا ہسپتال


شکر ہے زیادتی کرنے والا کوئی عبداللہ یا اسلم نہیں تھا ورنہ دنیا بھر میں کہرام بڑپا ہو جاتا_

(serious)​

​پاکستان اس وقت منافقوں کے ہاتھ میں ہے،دوست
 

insaf-tiger

Banned
tari sahib aap koi lal masjadiye lagtay ho .. itni romantic imaginations ko full fill karnay par aap ko aitaraz hai .. hospital ke park mein date na marain tu kahan jain rate na tah karain tu kahan jain aap club bananay ke bhi khilaf hain or phir kehtay hain hospital ka garden bhi use na karain .. jo larki i c u mein mar rahi thi oss ko last time romance ka maza denay walay iss azeem shakhs ke mahaz aap iss liye khilaf hain kiyon ke woh hindu hai ... satar horon par sirf aap ka haq hai ... aaj atay hain mombatiyan lay kar aap ke ghar ke bahir ..
 

نادان

Prime Minister (20k+ posts)
نادان جی تسی وی نہ عام کڑیاں دی طرح گل کیتی اے بہت مینوں پریشانی ہو گئی اے تاڈی تکلیف دے کارن اینج نہ کرو خدا را

ایسی خبریں پڑھتی ہوں تو دکھ کی ایک لہر اندر تک چلی جاتی ہے ...بےبسی کا احساس ہوتا ہے ...کب ایسا ہوگا کہ پاکستان میں بھی سب کو انسان سمجھا جائے گا .....
 

khan_sultan

Banned
ایسی خبریں پڑھتی ہوں تو دکھ کی ایک لہر اندر تک چلی جاتی ہے ...بےبسی کا احساس ہوتا ہے ...کب ایسا ہوگا کہ پاکستان میں بھی سب کو انسان سمجھا جائے گا .....
بس تسی تے پریشان کر چھوڑیا میکوں کوئی حال نیں ٹاڈا میں سمجھیا پتہ نیں کے تھی گیا ہے
:(
 

Back
Top