تبدیلی آگئی ۔
ایک عام شہری مرگیا۔ کچھ نہی ملا۔ زخمی ہوا ۔ کچھ نہی ملا۔
لیکن اپنا ممبر اسمبلی جان سے گیا تو عام شہری کے 50 لاکھ روپے اس کے اہل خانہ کے حوالے ۔
زخمی بھائی کے لئے 5 لاکھ۔
یہ کیسا انصاف ہے ؟ ہنگو میں گزشتہ چند دنوں میں درجن کے قریب بے گناہ شہری اپنی جان گنوا بیٹھے۔
درجنوں زخمی ہوئے۔ املات کو جلایا گیا۔ لوٹا گیا نقصان پہنچایا گیا۔ اس دوران امن امان کے لئے کچھ نہی
کیا گیا۔ انتظامیہ سوئی رہی۔
سوال یہ ہے۔ کیا ان 9 بے گناہ مرنے والوں کو بھی 50 لاکھ فی کس ملے گا ؟
یا یہ قیمت صرف ایک تحریک انصاف کے ممبر ہونے کی ہے۔
کیا باقی زخمی ہونے والوں کو بھی 5 لاکھ فی کس ملیں گے ؟
یا اس کے لئے تحریک انصاف کے ممبر کے رشتہ دار ہونا ضروری ہے ۔
کہیں نعرہ لگایا گیا۔ چھوٹا چوربڑا چور۔
کہیں غریب اور امیر کا علاج باہر کروانے کی بات کی
کہیں انصاف میں برابر کی بات کی گئی ۔
کیا مرنے والے انسان برابر نہی کہ ایک کو 50 لاکھ اور دوسرے کے رشتہ دار
کفن دفن کے لئے بھی ہاتھ پھیلا رہے ہوں۔
کیا یہ تھی تبدیلی ؟؟؟