خیبرپختونخوا کے نگران وزیر سیکرٹری اطلاعات پر اپنی کرسی نہ دینے پر غصے میں

kpkaahahsaa.jpg

خیبرپختونخوا کی نگراں حکومت اور بیوروکریسی کے درمیان اختلافات شد ت اختیار کرگئے ۔بیوروکریسی نگران وزراء کے رویوں سے تنگ آگئی۔

بدھ کے روز خیبرپختونخوا کے نگران وزیراطلاعات میاں فیروز شاہ اچانک سیکرٹری اطلاعات کے دفتر پہنچ گئے ۔ وزیر اطلاعات نے سیکرٹری کی کرسی پر بیٹھنے کا تقاضا کیا ۔

سیکرٹری نے اپنی کرسی دینے سے معذرت کرلی اور انہیں صوفے پر بیٹھنے کو کہا ۔
https://twitter.com/x/status/1640991597234978818
جس پر نگران وزیرطلاعات فیروز شاہ شدید برہم ہوگئے اور ایڈیشنل سیکرٹری کے کمرے میں گئے اور انکی کرسی پر بیٹھنے کا تقاضاکیا لیکن انہوں نے بھی کرسی دینے سے انکار کردیا اسکے بعد نگراں وزیر نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پریس کانفرنس کرڈالی ۔

جس کے بعد محکمہ اطلاعات میں شدید بے چینی پائی گئی اور انہوں نے گورنر اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے معاملہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

اس سے قبل بھی ارشد عزیز ملک کا مزید کہنا تھا کہ گورنر غلام علی کا سرکاری افسروں کے ساتھ رویہ انتہائی ہتک امیز ہے بیوروکریسی میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے
https://twitter.com/x/status/1638518647348944897
گورنر خیبرپختونخوا اور نگران وزرا کے رویوں کیخلاف بیورو کریسی نے قلم چھوڑ ہڑتال دھمکی دیدی ہے ۔ بیوروکریسی کا کہنا ہے کہ وزرا خلاف ضابطہ کاموں کے لئے دباؤ ڈال رہے ہیں آئین و قانون میں نگران کابینہ کا مینڈیٹ صرف اور صرف شفاف انتخابات کا انعقاد ہے۔

اس ضمن میں بیوروکریسی تنظم نے نگران وزیر اعلی کو خط بھی لکھا ہے لیکن کہاجارہا ہے کہ نگران وزیراعلٰٰی کی گورنر خیبرپختونخوا کے سامنے ایک نہیں چل رہی
 

Back
Top