
واپڈا کی جانب سے خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں لوڈشیڈنگ کی ذمہ داری پیسکو اور ٹیسکو کے بجائے واپڈا پر ڈالےجانے پر اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق واپڈا کیجانب سے نجی خبررساں ادارے کے بیوروچیف کو بھیجے گئے پیغام میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں لوڈشیڈنگ سمیت بجلی کے تمام معاملات پیسکو اور ٹیسکو سے وابستہ ہیں، دیگر تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی طرح پیسکو اور ٹیسکو بھی واپڈا کے ماتحت نہیں ہیں۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں لوڈشیڈنگ کی حالیہ صورتحال اور مظاہروں کی خبروں کے حوالے سے ٹی وی چینلز پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی(پیسکو) اور ٹرائبل ایریا الیکٹرک سپلائی کمپنی(ٹیسکو) کے بجائے واپڈا کا نام استعمال کررہے ہیں جو کہ درست نہیں ہے۔
https://twitter.com/x/status/1803813686705864963
واپڈا کے مطابق 2007 کے بعد سے واپڈا کا دائرہ کار صرف نئے ڈیمز اور پن بجلی گھروں کی تعمیر، موجودہ پن بجلی گھروں کے آپریشنز اور انتظامات تک محدود رہ گیا ہے،واپڈا کا تعلق صرف نیشنل گرڈ کو اپنے پن بجلی گھروں سے پیدا کردہ سستی بجلی مہیا کرنےتک محدود ہے، بجلی سےمتعلق دیگر تمام معاملات گزشتہ 17 برس سے سرکاری شعبہ میں قائم جنریشن کمپنیوں(جینکوز) سینٹرل پاور پرچیزنگ اتھارٹی، نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی اور مختلف ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی ذمہ داری ہے۔
اعلامیہ میں ٹی وی چینلز کو ہدایات دی گئی ہیں کہ اپنی خبروں میں واپڈا کے دائرہ کار اور فرائض سے متعلق اس وضاحت کو مد نظر رکھا جائے گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/chanal1h11i12.jpg