خواجہ آصف کے جعلی خبر کو لیکر شوکت خانم ہسپتال پر حملے

fakehaaaiai.jpg


پرویز خٹک کی جانب سے عمران خان کے خلاف منسوب ایک خبر ایک سوشل میڈیا صارف نے شئیر جو بادی النظر میں جھوٹی خبر تھی۔ اس خبر کے مطابق پرویز خٹک کا دعویٰ ہے کہ شہرام ترکئی کے والد لیاقت ترکئی کو سینیٹر بنانے کے لئے ان سے 50 کروڑ کا فنڈ شوکت خانم کے نام پر لیا جو عمران کے ذاتی اکاؤنٹ میں جمع ہوا۔

خبر کے مطابق پرویز خٹک نے کہا کہ خیبر پختونخوا پر مصنوعی پراجیکٹ دس سال کے بعد احتتام پذیر ہوا خیبر پختونخوا صوبے کے وسایل کو بیدردی سے سے لوٹا گیا-

پرویز خٹک اور انکے صاحبزادے نے گزشتہ روز کہا تھا کہ ان سے منسوب سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی خبریں جعلی ہیں جبکہ پرویز خٹک نے ایک چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے عمران خان سے متعلق کوئی منفی بات نہیں کی اور نہ ہی کروں گا۔

وزیردفاع خواجہ آصف نے پرویز خٹک سے منسوب اس جھوٹی خبر پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر وار بڑے وار کردیئے، ٹویٹ میں لکھا جب ہم کہتے تھے عمران ڈبل شاہ ہے، شوکت خانم کا مال کھاتا ہے
https://twitter.com/x/status/1680304254332940288
انہوں نے مزید کہا کہ ٹھک ہے تو ہتک عزت ہوجاتی تھی اب تو عمران تمہاری ساری کابینہ کہہ رہی کہ تم فراڈیے نو سر باز ہو کر مقدمے ان پر بھیج نوٹس انکو اگر جرات ہے لے جاؤ انکو عدالتوں میں، کوئی شرم کر کوئی حیا کرو۔

خیبر پختونخوا کے سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اپنی رکنیت ختم ہونے کے چند روز بعد اپنی علیحدہ سیاسی جماعت بنانے کے لیے تیار ہیں،پارٹی ذرائع کے مطابق پرویز خٹک کے مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت سے بیک ڈور رابطے جاری ہیں، ن لیگی قیادت نے پنجاب کے علاوہ دیگر صوبوں سے شمولیت کیلئے گرین سگنل دیا ہے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز خٹک کی پارٹی میں شمولیت پر صوبائی صدر خیبرپختونخوا امیر مقام بھی راضی ہیں، معاملات طے پا گئے تو پرویز خٹک شہباز شریف اور مریم نواز کی موجودگی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز خٹک مسلم لیگ ن میں آئے تو رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد ساتھ لائیں گے،ن لیگ سے معاملات طے نہ پائے تو پرویز خٹک جے یو آئی و دیگر سے معاملات آگے بڑھائیں گے، اس کے علاوہ پرویز خٹک پی ٹی آئی کے اندر اپنا الگ گروپ بنانے کی بھی کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں۔
 

Dr Adam

President (40k+ posts)

اس رنگباز درباری کو شوکت خانم میں داخل کسی مریض بچے کی آہ لگے گی، اور انشااللہ جلدی لگے گی

اللہ کے گھر میں کوئی مصلحت تو سکتی ہے لیکن اندھیر نہیں
 

Sar phra Dewanah

Senator (1k+ posts)

جب کوئی بےغیرت اور بے شرم بن جائے تو اس سے کسی بھی بات کی توقع کی جا سکتی ہے .====​

 

Back
Top