
تحریک انصاف کے سوشل میڈیا سیکریٹری اور سینیئر تجزیہ کار سلیم صافی کے درمیان ٹوئٹر پر لفظی جنگ چھڑ گئی، سلیم صافی نے ٹویٹ کیا کہ جس طرح یہ ملک اپریل سے پہلے چل رہا تھا اسی طرح اب بھی چلایا جائے ۔
عدالت سے کیس واپس لے کر کسی جادوگرنی کو چلا کاٹنے کا کہا جائے ۔ "پ" کا لفظ نکل آیا تو پرویز الٰہی وزیر اعلیٰ ہوگا اور "ح" کا لفظ نکل آیا تو حمزہ شہباز وزیراعلیٰ ہوگا۔لاڈلا ایسا ہی مطمئن ہوگا۔
https://twitter.com/x/status/1551599387767439360
سلیم صافی کے ٹویٹ پر ارسلان خالد نے جوابی ٹویٹ میں لکھا کہ زندگی میں آپ جیسا گرا ہوا پختون نہیں دیکھا جو سیاسی ہار میں جان بوجھ کر عمران خان کی اہلیہ کو ٹارگٹ کرے، گھر میں خواتین آپ کی بھی ہونگی اور ہمارے لیے وہ محترم ہیں پر جب تم خواتین کو اٹیک کرتے ہو تو اصل میں تم اپنے گھر کی خواتین کی تذلیل کرتے ہو۔اصلاح کرو اپنی
https://twitter.com/x/status/1551646022916608001
سینئر تجزیہ کار سلیم صافی نے بھی چپ نہ رہے، ایک اور ٹویٹ کیا کہ میں نےجادوگرنی کی نشاندہی نہیں کی،تم خودبتارہےہوکہ تم سےدوسروں کی ماوں کوگالیاں پڑوانےوالی کادھندہ کیاہے؟دیگرخواتین کوگالیاں پڑوانےوالی کسی عزت کی مستحق نہیں لیکن تیرےبرعکس مجھےماوں کی عزت عزیزہےاسلئےبہت کچھ نہیں بتارہا۔ورنہ مجھےیہاں تک معلومات ہیں کہ آج ابراہیم دوبئی کیوں گیاہے؟
https://twitter.com/x/status/1551667099323482113
سلیم صافی نے مزید لکھا تھا کہ بشریٰ کا کاسہ لیس ارسلان خالد بتائے کہ اس فلائیٹ سے آج کون کون دبئی گئے اور فرح خان سے کیا معاملات طے کررہے ہیں؟۔۔ مجھے تمہارے سب کرتوتوں اور معاملات کا بھی علم ہے لیکن ایک تنخواہ دارغلام کی یہ حیثیت نہیں کہ میں ان پر اپنے ٹویٹر کا سپیس ضائع کروں۔
https://twitter.com/x/status/1551670784954884097
سلیم صافی نے مزید لکھا کہ مسلم لیگ(ن)،مسلم لیگ (ق)پیپلز پارٹی،اے این پی،بی این پی مینگل،جے یو آئی،ایم کیوایم اور باپ پارٹی۔۔۔ گویاقومی سیاسی،مذہبی اورقوم پرست جماعتیں ایک طرف جبکہ گولڈ سمتھ کا لانچ کردہ جادوگروں کا لاڈلادوسری طرف ہے۔۔۔ دیکھتے ہیں انصاف کے ترازو کا پلڑا کس کے حق میں جھکتا ہے؟
https://twitter.com/x/status/1551509143692926978
دوسری جانب سید زیڈ بخاری نے لکھا کہ مریم میڈیا سیل کا ہیڈ ” لفافی” ماشااللّہ حج کے بعد اخلاقی اور روحانی طور پر کافی صاف ہو کر آیا ہے کہ سیاست سے دور عورتوں پر حملے کر رہا ہے ،یہی ہوتا ہے جب عوام کے خرچ پر حج کیا جائے۔
https://twitter.com/x/status/1551609096784183298