
پنجاب حکومت نے خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے بڑھتے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے زیادتی کے معاملے پر ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
صوبائی وزیر داخلہ عطاءاللہ تارڑ نے صوبائی وزیر قانون ملک محمد احمد کے ہمراہ گزشتہ روز ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا آتے ہی فیصلہ کیا کہ فرض شناس، ایماندار افسران لگائے جائیں گے.
انہوں نے کہا کہ جب سے حکومت میں آئے ہیں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال ابتر ہے، روزانہ کی بنیاد پر ریپ کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، پچھلے ساڑھے 3سال میں ان کیسز میں بے تحاشا اضافہ ہوا۔
صوبائی وزیر نے کہا ہم نے کیبنٹ کمیٹی کو فعال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، آج اس کا پہلا اجلاس ہے۔ کمیٹی لاء اینڈ آرڈر تمام چیزوں کا جائزہ لے گی، سول سوسائٹی، اساتذہ ، وکلاء اور جتنے بھی ادارے خواتین اور بچوں کے لئے کام کررہے ہیں ان سے مشاورت کی جائے گی۔
وزیر قانون پنجاب ملک احمد خان نے کہا کہ صورتحال باعث تشویش ہے پنجاب کے بیس حلقوں میں انتخابات ہورہے ہیں ہم یہ کوشش کریں گے تمام ضمنی انتخابات کو پرامن طریقے سے کروائیں۔ گورنمنٹ کی ذمہ داری ہے اسلحہ اور ہتھیار کسی صورت استعمال نہیں ہونے دیں گے۔
انہوں نے اسپیکر پر تنقید کرتے ہوئے پرویز الہی ایک غیر آئینی اجلاس چلارہے ہیں۔ اسپیکر اگر اپنے آفس کو استعمال کر رہے ہیں تو اس کی کوئی آئینی اہمیت نہیں ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/punjab-tcc.jpg
Last edited by a moderator: