خان صاحب کی گھڑیاں بیچ دو :بشریٰ بی بی اور زلفی بخاری کی مبینہ آڈیو

naveed

Chief Minister (5k+ posts)
679051_34315875.jpg



لاہور: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری اور سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی ہے۔


سابق خاتون اول عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ہیڈ ارسلان خالد کے بعد اب تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری کے ساتھ مبینہ آڈیو سامنے آئی ہے۔

مبینہ آڈیو میں زلفی بخاری بشریٰ بی بی کو مرشد کہتے ہوئے سلام کہتے ہیں جس پر بشریٰ بی بی انہیں سلام کا جواب دے کر حال پوچھتی ہیں تو زلفی بخاری کہتے ہیں میں ٹھیک ہوں مرشد آپ کیسی ہیں۔

بشریٰ بی بی مبینہ طور پر زلفی بخاری سے کہتی ہیں خان صاحب کی کچھ گھڑیاں ہیں جو انہوں نے کہا ہے کہ آپ کو بھیج دوں تاکہ آپ انہیں بیچ دیں، وہ گھڑیاں خان صاحب کے زیر استعمال نہیں۔

دوسری جانب زلفی بخاری اپنی مبینہ آڈیو میں بول رہے ہیں کہ جی ضرور مرشد، میں کردوں گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سابق خاتون اول بشریٰ بی بی اور پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ہیڈ ارسلان خالد کی بھی مبینہ آڈیو سامنے آئی تھی۔


Source
 
Last edited by a moderator:

Digital_Pakistani

Chief Minister (5k+ posts)
اب تو یہ بھرم بھی ٹوٹ گیا کہ اسٹریٹجک میڈیا سیل میں قابل لوگ بیٹھے ہیں۔ ایک گھڑی پر مسلسل مہم چلوانے والوں نے پوری قوم کو یہ یقین دلا دیا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت اور انکے ہینڈلرز کو چار سالہ اقتدار سے عمران خان کے خلاف کچھ نہیں مل سکا۔
Umar Jutt (Student of Arshad Sharif)
@UmarJavaidJutt
 

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
بڑا ہی بیوقوف اور نالائق پی ایم۔ تھا جو ایک دستخط سے کسی ٹھیکے سے اربوں روپے وصولی کر سکتا تھا کِک بیکس کمیشن میں ہی اربوں روپے کما سکتا تھا وہ گھڑیاں بیچ کر گزارہ کررہا تھا باجوے جئسے بائیس گریڈ کے ایک ملازم پیشہ نے خود کو ُاور اپنے ٹبر کے ایک ایک فرد کو ارب پتی بنا دیا بہو کو شادی سے پہلے ارب پتی بنا دیا اس کا باس ُُاور وزیر اعظم گھڑیاں بیچ کر گزارہ کر رہا تھا
بیوقوف انسان
 

hello

Chief Minister (5k+ posts)
اس وقت ملک میں عمران خان کے خلاف افواہیں اڑانیں کی انتہا کی کوشش ہو رہی ہے بڑے منظم طریقے سے ٹی وی چینل پرنٹ الیکٹرونک میڈیا ہوں یا سوشل میڈیا ہر طرف سے یہ کوشش ہو رہی ہے ادھر نجم سیٹھی بولتا ہے تو اودھر سلیم صافی اس کو آگے لے کر چلتا اور پھر چال باز عاصمہ شیرازی سرکاری حاجن بھی ڈھولکی اٹھا کر ان کی ہمنوا بن جاتی ہے اور غریدہ فاروقی تو ہر وقت تیار رہتی ہے کہ کہیں دھواں نظر آئے تو میں کہو دیکھو دیکھو عمران خان نے ملک جلا دیا بس صرف شہباز شریف پر ہی اعتماد کیا جا سکتا ہے سب کی کوشش ہوتی ہے کہ جنہوں نے عمران خان کو ووٹ دیا ہے انہیں کسی طرح افسوس میں مبتلا کیا جائےکہ ہم سے عمران خان پر اعتماد کرکے غلطی کی وہ ہماری امید پر پورا نہیں اترا اس سب سے یعنی عمران خان سے عوام کو مایوس کرکے میدان خالی ہوجائےگااس کے بعد لوگ ہمیں نجات دہندہ سمجھے گیں شاید انہیں یہ نہیں پتا کہ وہ عمران خان انہیں کبھی کامیاب نہیں ہونے دے گا جب سے حکومت کی بیڑیاں اتری ہے اس نے انہیں عوامی میدان میں مردانہ وار آکر للکارہ ہے اور یہ چھپتے پھرتے ہیں نہیں کیوں کہ یہ بیماری کی اداکاری کر کے بھاگ جانے والے عدالتوں سے حاضریاں معاف کروانے والے کبھی مرد کے بچے بن کر اس کے سامنے نہیں آئیں گیں یہ ان کی تاریخ ہے جو جاری ساری ہےیہ ہمیشہ چوڑ دروازے سے ڈیل کرکے ایمپائر کو ساتھ ملا کر آنے والوں میں سے ہیں ان کے تلوں میں تیل نہیں اور نہ ہی جگر گردہ ۔۔۔۔۔۔ کبھی بلاول کو آگے کرکے کبھی مریم کو آگے کرکے۔ اپنی عورتوں بچوں کے پیچھے چھپنے والے یہ دولت کے پجاری بزدل اس کا مقابلہ نہیں کرسکے گیں
وہ نا ڈر ہو کر بات کرنا بھی جانتا ہے اور دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر اس کی پچ پر پنجا آزمانہ اسے باخوبی آتا ہےوہ قومی لباس میں پشاوری چپل پہن کر سر سے پاؤں تک باپردہ بیوی کو ساتھ لے کر فخر سے چلتا ہےاور کون نہیں جانتا یہ بمشکل اپنے پیٹوں کو قابو کر کے پینٹوں میں پھنسا کر ٹائی لگا کر بھی احساس کمتری کا شکار ہوتے ہیں