
وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ان میں سے نہیں جو 5 سیٹوں پر وزارت اعلیٰ کیلئے بلیک میل کروں
شیخ رشید کا اشارہ مسلم لیگ ق کی طرف تھا جس کے بارے میں خبریں آرہی ہیں کہ وہ پنجاب کی وزارت اعلیٰ کا مطالبہ کررہی ہے اور کبھی اپوزیشن رہنماؤں سے اور کبھی حکومتی رہنماؤں سے مل رہی ہے۔
صحافی کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ آپ نے 5 ووٹوں کا اشارہ جام کمال کی طرف کیا ہے؟ جس پر شیخ رشید نے کہا کہ میں نے پنجاب کی سیاست کی بات کی ہے، بلوچستان عوامی پارٹی تو عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔
شیخ رشید کے ان ریمارکس پر مونس الٰہی کی طرف سے سخت ردعمل دیکھنے کو ملا۔
مونس الٰہی نے شیخ رشید کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں شیخ رشید کی بہت عزت کرتا ہوں۔
https://twitter.com/x/status/1502602732850618370
انہوں نے مزید کہا کہ شیخ رشید بھول رہے ہیں کہ اسی جماعت کے لیڈران کے بزرگوں سے جناب اپنی سٹوڈنٹ لائف میں پیسے لیا کرتے تھے
مونس الٰہی کو سوشل میڈیا صارفین نے بھی جواب دیا اور کہا کہ بھائ جان پی ٹی آئی کی سپورٹ کے بغیر آپ گجرات کی سیٹ نہی جیت سکتے تھے ۔ براہ مہربانی اس بات کاُاقرار بھی کریں اور خاندانی لوگ پرانی باتیں نہی بتاتے
https://twitter.com/x/status/1502609658544074753 https://twitter.com/x/status/1502607231992401926 https://twitter.com/x/status/1502611768157294594 https://twitter.com/x/status/1502611367483879424 https://twitter.com/x/status/1502610719052910592 https://twitter.com/x/status/1502612881229361156
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/sheijh1h11.jpg