حکومت کا لاہور ہائیکورٹ کو توشہ خانہ تحائف کی تفصیلات دینے سے انکار

shehbah11.jpg


لاہور ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کے سربراہ سے معلومات کلاسیفائیڈ ہونے سے متعلق حلف نامہ طلب کرلیا،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے توشہ خانہ سے لیے گئے تحائف کی تفصیلات کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی جس دوران عدالت نے کہا کہ یہ ڈاکومنٹ کلاسیفائیڈ ہیں، اس پر سرکاری وکیل کیا کہتے ہیں؟

عدالت کے سوال پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے جواب دے دیا ہے، 1973 میں توشہ خانہ وزارت خارجہ امور سےکیبنٹ ڈویژن کو ٹرانسفر ہوا، یہ تحائف کسی پاکستانی شہری نے نہیں دیے ہوتے۔

عدالت نے سوال کیا کہ جب تحائف فروخت ہوجاتے ہیں تو پھر کلاسیفائیڈ کیسے ہیں؟ اگرحلف نامہ آئےکہ یہ کلاسیفائیڈ معلومات ہیں تو عدالت پھر اسے ڈس کلوز نہیں کرے گی، ہوسکتاہے عدالت لائن کھینچ دےکہ یہ معلومات دینی ہے او یہ نہیں دینی، متعلقہ محکمےکےحلف نامے میں وجوہات دیں کہ یہ معلومات کلاسیفائیڈکیسے ہیں۔

عدالت کے پوچھنے پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ مجھے حلف نامہ جمع کروانے کے لیے وقت دے دیں، اس پر عدالت نے کہا کہ آپ حلف نامہ کے ساتھ ریکارڈ بھی دیں گے، بند کمرے میں سماعت کرلیں گے۔

عدالت نے توشہ خانہ کے سربراہ سے معلومات کے کلاسیفائیڈ ہونے سے متعلق حلف نامہ طلب کرلیا اور کہا کہ سرکاری وکیل سربراہ توشہ خانہ کا حلف نامہ 2 ہفتے میں جمع کرائیں،عدالت نے کیس کی مزید سماعت 7 فروری تک ملتوی کر دی۔

توشہ خانہ کیس میں کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے ہائیکورٹ میں جمع کروائے گئے جواب کے مطابق 2015میں وزیراعظم افس نےتوشہ خانہ کی تفصیلات کوخفیہ رکھنےکے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا، تفصیلات پبلک سےہونےسے میڈیاہائپ بننے سے بین الاقوامی تعلقات متاثر ہوسکتے ہیں۔
 

karachiwala

Prime Minister (20k+ posts)

پٹواریو کہاں ہو۔ دیکھو گاڑی لینے کی اجازت نہیں ہے توشہ خانہ سے گاڑی یا گاڑیاں تو نہیں لے لیں؟ پیسے پورے دیئے یا پونے دیئے؟ چچا بیغیرت، صبائی، پچھواڑا کہاں ہو؟
 

Ratan

Chief Minister (5k+ posts)
In the Tosha Khana gift case, Nawaz & Zardari had broken the law not once but much more times in the past. They have taken Cars which is forbidden as per law.
Maryam has taken so many pieces of jewelry from Toshakhana, which is worth millions of dollars & paid just token money.
 

AbbuJee

Chief Minister (5k+ posts)
چور کی داڑھی میں تنکا۔۔۔

یہاں تو پورا ڈنڈا گھسا ہوا ہے۔


 

Zainsha

Chief Minister (5k+ posts)
پٹواری توشہ خانہ توشہ خانہ کرتے رہے

اندر سے پٹواریوں کا اپنا کنجر خانہ نکل آیا