
حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا، سی این جی سیکٹرکو اپنی گیس خود درآمدکرنےکی اجازت دے دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر توانائی حماداظہر نے کمیٹی کو بتایا ہےکہ حکومت نے سی این جی سیکٹرکو اپنی گیس منگوانے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ گیس درآمدکرنےکی اجازت دینےکے لئے سمری کابینہ کی توانائی کمیٹی میں پیش کی جائے گی۔
حماد اظہر نے اجلاس میں مزید کہا کہ کراچی میں ساڑھے7 لاکھ غیر قانونی گیس کنکشن ہیں۔
اجلاس کے دوران ایم ڈی سوئی ناردرن کی جانب سے کمیٹی کو بتایا گیا کہ ملک کے گیس بحران کی باعث ہونے والے نقصانات میں کمی آرہی ہے۔
کراچی میں غیر قانونی عمارتوں میں کنکشن کے حوالے سے ایم ڈی سوئی سدرن کا کہنا تھا کہ غیر قانونی عمارتوں میں گیس کنکشن کے مسائل ہیں۔
دوسری جانب اس معاملے پر بات کرتے ہوئے چیئرمین اوگرا نےکہا کہ غیر قانونی کنکشن کی وجہ سے سال میں 10ارب مکعب فٹ گیس استعمال کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس معاملہ کو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے نوٹس میں بھی لایا جاچکا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/gas111j.jpg