
وفاقی بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے پیٹرول کی درآمد پر 10 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کردی ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وفاقی بورڈ آف ریونیو کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 30 جون سے پیٹرول پر 10 فیصد کی شرح سے ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی جائے گی۔
ایف بی آر کے مطابق تاہم جن کارگوز کی ایل سی کھل چکی ہے ان پرریگولیٹری ڈیوٹی کا اطلاق نہیں ہوگا، جس پیٹرول پر 10 فیصد کسٹم عائد ہے اس پر بھی ریگولیٹری ڈیوٹی کا اطلاق نہیں کیاجائے گا۔
ایف بی آر کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ریگولیٹری ڈیوٹی عائد ہونے سے چین سے بذریعہ کسٹمز فری درآمدات پر ٹیکس وصولی ممکن ہوسکے گی۔