
حکومت نے خدیجہ شاہ کے والد اور شوہر کے خلاف مقدمات قائم کرنےکی تردید کردی
نگراں پنجاب حکومت نے خدیجہ شاہ کے والد اور شوہر کے خلاف کسی بھی قسم کے مقدمات قائم کرنےکی تردید کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں سابق وزیر خزانہ سید سلیمان علی شاہ اور ان کے اہلخانہ کے خلاف مقدمات کی تفصیلات سے متعلق دائر کی گئی درخواست پر سماعت ہوئی، لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس انوارلحق پنوں نے کیس کی سماعت کی۔
دوران سماعت نگراں پنجاب حکومت کی جانب سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل غلام سرور پیش ہوئے اور سید سلیمان شاہ، ان کے بھائی اور داماد پر کوئی مقدمہ درج نا ہونے کی تفصیلات سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کی۔
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نےعدالت کو بتایا کہ خدیجہ شاہ کے والد سید سلیمان شاہ، چچا اور شوہر کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے۔
عدالت نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کے دلائل سننے کے بعد سماعت کو اگلے ہفتے تک ملتوی کردیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/salmanahss.jpg