
اسلام آباد ہائی کورٹ میں احمد فرہاد کیس کی سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی جانب سے آزاد کشمیر کو فارن ٹریٹری قرار دینے پر بھارتی میڈیا جھوم اٹھا، پاکستانی سوشل میڈیا صارفین ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی اس حرکت پر پھٹ پڑے۔
تفصیلا ت کے مطابق بھارتی خبررساں ادارے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایک کیس کی سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے بیان کو خوب بڑھا چڑھا کر پیش کررہے ہیں جس میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے آزاد کشمیر کو فارن ٹریٹری قرار دیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کی رہنما فلک جاوید خان نے اس معاملے پر بھارتی خبررساں ادارے کی رپورٹ کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی میڈیا اس معاملے پر پراپیگنڈہ کرنا شروع ہوگیا ہے، اس کا ذمہ دار کون ہے؟ کشمیر کو شہ رگ سے فارن ٹریٹری قرار دیدیا؟ کتنے میں بیچا؟
https://twitter.com/x/status/1796850347719393324
صحافی رائے مختار احمد نے کہا کہ احمد فرہاد کو اغواکرنے والے چار پانچ مجرموں کو بچانے کیلئے کشمیر کو ہی سرنڈر کردیا گیا؟ اس سے بڑی غداری کون سی ہے؟
https://twitter.com/x/status/1796895751928152225
سوشل میڈیا ایکٹوسٹ شمس خٹک کا کہنا تھا کہ وہی ہوا جس کا ڈر تھا، بھارتی میڈیا اس بیان پر پراپیگنڈہ کررہا ہے، حکومت اس معاملےپر کارروائی کرے گی؟
https://twitter.com/x/status/1796846489240502434
ایک صارف نےکہا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی جانب سے آزاد کشمیر کو فارن ٹیرٹری قرار دینے پر بھارتی میڈیا پر پراپیگنڈہ کررہا ہے، اس کا ذمہ دار کون ہے؟
https://twitter.com/x/status/1796864305192702405
بلال حسن بٹ نے طنز کرتے ہوئے سوال پوچھا کہ شہ رگ سے فارن ٹیریٹری؟ کتنے میں بیچا؟
https://twitter.com/x/status/1796866456782569618
فیصل احسان نے کہا کہ فارم 47 والے اس معاملے پر جواب دیں۔
https://twitter.com/x/status/1796865736163418321
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/14kasjjssjpprplkslkdlkd.png