
سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے کہا ہے کہ جو کچھ ملک میں ہوا،جس طرح عورتوں، بچوں اور بوڑھوں کو ہراساں کیا گیا یہ سب قابل تشویش و قابل مذمت ہے۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے اپنے ان خیالات کا اظہار فوٹوشیئرنگ موبائل ایپلیکیشن انسٹاگرام پر اپنے تازہ ترین ویڈیو پیغام میں کیا اور کہا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں جس طرح عورتوں بچوں اور بوڑھوں پر تشدد ہوا ہے اس پر ہمیں تشویش ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم کہاں رہ رہے ہیں، ہم مقبوضہ کشمیر یا فلسطین میں رہتے ہیں؟ ساری دنیا یہ دیکھ رہی ہے، ہماری ملک کی سیکیورٹی کے ذمہ دار ادارے یہ سب نہیں دیکھ رہے یہ لوگوں کے ساتھ کیا سلوک ہورہا ہے؟
شگفتہ اعجاز نے مزید کہا کہ خدا کیلئے اس کشیدگی کو روکیں، عوام اپنا حق استعمال کررہے ہیں، ہر قوم کو حق ہے کہ وہ صاف و شفاف انتخابات کے ذریعے اپنی مرضی کا لیڈر چنیں، انہیں ان کا حق استعمال کرنے سے نا روکیں۔
انہوں نے کہا کہ آج ہم اپنے اسی حق کا مطالبہ کررہے ہیں تو ہمارے ساتھ ایسا سلوک ہورہا ہے، اس کا مطلب یہ ہوا تو کل کوئی بھی مجرم اس ملک میں دندناتا پھرے گا اور وہ عوام کیلئے ایک خطرہ ہوگا مگر اسے نہیں پکڑا جاسکے گا، سوچیں اس بارے میں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/police-shufta-ijaz.jpg