بنگلہ دیش کی سابق وزیرِ اعظم شیخ حسینہ کے صاحبزادے سجیب واجد جوئے نے عبوری حکومت کی جانب سےالیکشن کے اعلان کے بعد والدہ کی وطن واپس جانے کا اعلان کردیا، کہا والدہ کچھ عرصے کیلئے بھارت میں ہیں ، اس لئے جماعت کی خاطر سرگرم ہونے کیلئے تیار ہوں۔
امریکا میں مقیم شیخ حسینہ کے بیٹے نے دعویٰ کیا ان کی والدہ الیکشن کے قریب بنگلہ دیش واپس آجائیں گی,شیخ حسینہ آیا انتخابات میں حصہ لیں گی یا نہیں۔ انہوں نے کہا میری والدہ اپنی موجودہ مدت مکمل کرنے کے بعد سیاست سے ریٹائرڈ ہو جائیں گی۔
برطانوی خبر ایجنسی کو دیے گئے انٹرویو میں حسینہ واجد کے بیٹے صجیب واجد نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت روانگی سے قبل ان کی والدہ نے بطور وزیراعظم باضابطہ طور پر استعفیٰ نہیں دیا تھا۔
واشنگٹن میں دیے گئے اپنے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میری والدہ نے آفیشلی استعفیٰ دیا اور نہ ہی انہیں اس کا وقت مل سکا تھا۔
صجیب واجد کا کہنا تھا کہ انکی والدہ نے استعفیٰ دینے کا ارادہ کیا تھا اور وہ اس سلسلے میں اپنا بیان ریکارڈ کروانا چاہ رہی تھیں لیکن پھر مظاہرین نے وزیراعظم ہاؤس کی جانب پیش قدمی شروع کردی جس کے بعد انہیں بیان ریکارڈ کرنے یا استعفیٰ دینا تو دور اپنا سامان اٹھانے کی مہلت بھی نہیں ملی۔
انہوں نے کہا کہ صدر نے عسکری حکام اور حزب اختلاف کے ساتھ مشاورت کے بعد اسمبلی تحلیل کردی اور وزیراعظم کے باضابطہ استعفیٰ کے بغیر ہی نگران حکومت قائم کردی ہے، آئینی اعتبار سے حسینہ واجد اب بھی بنگلادیش کی وزیراعظم ہیں اور صدر کے اقدامات کو قانونی طور پر عدالت میں چیلنج کیا جا سکتا ہے