
معروف صحافی و اینکر پرسن حامد میر نے عمران خان کو مینشن کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ کیا کہ انہیں ٹی وی کے صحافیوں پر اپنا وقت ضائع نہیں کرنا چاہیے اور اپنے فوکس یوٹیوبرز پر ہی رکھنا چاہیے۔ جس پر فواد چودھری نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہی کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فرہاد جرال نامی ایک صارف نے کہا کہ انہوں نے سوشل میڈیا کی وجہ سے ٹی وی دیکھنا اور اخبار پڑھنا چھوڑ دیا ہے کیونکہ یہاں ملنے والی چیزیں کمال کی ہیں جیسا کے عمران خان یہاں بول رہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1516832967200747520
اس ٹوئٹ پر اینکر حامد میر نے کہا کہ میرا خیال ہے عمران خان کو ٹی وی کے صحافیوں پر اپنا وقت برباد نہیں کرنا چاہیے، انہیں چاہیے کہ یوٹیوبرز اور اپنے کی بورڈ واریئرز پر ہی انحصار کریں۔
https://twitter.com/x/status/1516874959812849664
حامد میر کے ٹوئٹ پر سابق وفاق وزیر فواد چودھری نے کہا کہ آپ کا شکریہ جہاں تک جیو کا تعلق ہے تو ہماری پالیسی پہلے ہی آپ کے مشورے کے مطابق ہے۔