ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم وبانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی ہدایات پر پنجاب اسمبلی میں حافظ فرحت عباس کو پارلیمانی لیڈر مقرر کر دیا گیاہے اور اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
حافظ فرحت عباس کی بطور پارلیمانی لیڈر تقرری کا نوٹیفیکیشن سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب کی طرف سے جاری کیا گیا ہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی رہنمائوں ودیگر شخصیات کی طرف سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید خان نے اپنے ایکس (ٹوئٹر) پیغام میں لکھا: إِنَّا ِلِلَّٰہِ وَإِنَّا إِلَيْہِ رَاجِعُونَ! وہ شخص جو کور کمیٹی کی ریکارڈنگ سنواتا ہے، جو پنجاب میں مریم نواز کا سہولت کار ہے، جس کاروبار کوئی نہیں ہے مگر ٹکٹس بیچ کر عیاشیاں کر رہا ہے، اس حافظ فرحت کا نام پارلیمانی لیڈر پنجاب کے لیے دیا گیا ہے۔۔۔یہ حقیقتاً نہیں چاہتے خان باہر آئے!
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر حافظ فرحت عباس کی بطور پارلیمانی لیڈر تقرری پر تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری اور ان کی اہلیہ نے انہیں مبارکباد دی جس پر شمس خٹک نامی صارف نے لکھا: اللہ خیر کرے فواد چوہدری اور ان کی بیگم دونوں نے حافظ فرحت کو مبارک باد دی ہے!
خولہ چودھری نے حافظ فرحت عباس کی کسی دوسری سیاسی جماعت کے رہنما سے ملاقات کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا: حافظ فرحت کی کارکردگی یہ ہے کہ وہ حکومتی دشمنوں سے ہنس ہنس کر ملتا ہے! شیر افضل کو فرعون چوہدری کے بیٹے کے ساتھ فوٹو لینے پر تو ایجنٹ بنا دیا تھا، اب اس فرحت کو کس کا ایجنٹ بنانا ہے؟
عابد آفریدی نے فواد چودھری اور ان کی اہلیہ حبا فواد چودھری کے مبارکبادی پیغامات شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا: ماشاء اللّٰہ یہ بھگوڑے بھی حافظ فرحت عباس کو مبارکباد دے رہے ہیں!! جس کا خان صاحب کے ساتھ سفر اختتام کو پہنچا تھا، کچھ تو گڑ بڑ ہے!
صحافی محسن بلال نے فلک جاوید خان کے ٹوئٹر پیغام پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا: صنم جاوید اور فلک جاوید کے “ شر “ سے تو اپنے بھی محفوظ نہیں! اب حافظ فرحت بارے ان کے تاثرات دیکھ لیں!