جے یو آئی ف نے پرویز خٹک کو چلا ہوا کارتوس، اے این پی نے گند قراردے دیا

khatak-pervaiz-anp-and-amil-wlai.jpg


ملکی سیاست کا اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا کسی کو نہیں پتا، ان دنوں پرویز خٹک کے چرچے عام ہیں، ان کی نئی پارٹی کے اعلان اور پھر وزرا کے لاتعلی کے بیان نے ہلچل مچائی ہوئی ہے، ایسے میں جمعیت علما اسلام ف کے رہنما حافظ حمداللہ نے پرویز خٹک پر کؑی تنقید کردی، انہوں نے کہا پرویزخٹک کی سربراہی میں بننے والی پارٹی کے ضمیر کا تعلق مفادات سے ہے ایسے لوگوں کو جہاں بھی مفاد نظر آتا ہے ان کا ضمیر جاگ جاتا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہا پرویزخٹک جیسی پارٹیوں سے اتحاد کرنا پاؤں پر کلہاڑی مارنے کے مترادف ہے،پرویزخٹک جیسے لوگ چلے ہوئے کارتوس ہیں الیکشن میں لگ پتہ جائے گا چیئرمین پی ٹی آئی جن لوگوں کولوٹےکہتےہیں آج وہی سامنے آرہے ہیں۔


حافظ حمداللہ نے مزید کہا پرویزخٹک کی سربراہی میں بنائی گئی پارٹی’’پارٹی‘‘ہی نہیں ہے پرویزخٹک کی سربراہی میں بنائی گئی پارٹی پی ٹی آئی کاہی ہجوم ہے یہ وہ لوگ ہیں جو ذاتی مفاد کے تحت چلتےہیں اورالگ ہو جاتے ہیں یہ وزارت کے حصول کیلئے حکومت کا حصہ بنتے ہیں پھر الگ ہو جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا نگراں حکومت کسی پارٹی کی نہیں ہوتی یہ بات بالکل درست ہے نگراں وزیراعلیٰ یا کابینہ الیکشن کیلئے ہوتی ہے، بات اگرمگر کی ہےتو انتظار کرنا چاہیے الزامات حقیقت کا روپ دھارتے ہیں تو ہمارا بھی مؤقف آئے گا۔

دوسری جانب رہنما اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کہا نہ پی ٹی آئی کو مانتے ہے اور نہ پی ٹی آئی پی کو، گند تھا، گند ہے اور گند رہے گا،مکمل ٹھکانے لگاؤ۔

https://twitter.com/x/status/1681006573437747200

پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اور سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین بنانے کا اعلان کیا، پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین میں سابق وزیراعلیٰ محمود خان سمیت57 ارکان اسمبلی شامل ہو گئے۔

پارٹی اعلامیے کہا گیاتھا نئی پارٹی کا قیام سانحہ 9 مئی پر پی ٹی آئی میں اختلافات اور احتجاج کی صورت سامنے آیا، نئی پارٹی میں شامل سیاسی رہنما سابق وزیراعظم عمران خان کو سانحہ 9مئی کا ذمہ دارقرار دے رہے ہیں۔

پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ سوچنا چاہئے تحریک انصاف نے تین چار بار الیکشن کے مواقع کیوں ضائع کئے، یہ بہت بڑا راز ہے جو سب کی آنکھیں کھول دیگا کہ پی ٹی آئی کا پروگرام کیا تھا؟ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز بنانے والےسابق وزیراعلیٰ اور وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ سانحہ 9 مئی جیسے واقعات کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے وجود سے ہی ہم سب کا وجود ہے۔
 

Jazbaati

Minister (2k+ posts)
Khataak and the other deserter will have realized by now that they are fooled into leaving PTI with fake promises. None of the traitors will be getting any tickets in the PDM parties.

The plan was to remove 'electables' from PTI but I suspect it has backfired since PTI has gained a large vote bank that doesn't care about these so called electables at all. PTI is a much cleaner party without the lotas now.