
معروف ملٹی نیشنل ادویات ساز کمپنی جی ایس کے (گلیکسو اسمتھ لائن) پاکستان نے پیناڈول کی گولیاں اور بچوں کیلئے سیرپ کی پروڈکشن کا سلسلہ روک دیا۔
جی ایس کے پاکستان کے جنرل منیجرفرحان ہارون نے وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری توقیر شاہ کو خط لکھا جس میں کہا کہ پیناڈول ٹیبلیٹس، پیناڈول ایکسٹرا اور بچوں کے لیے سیرپ بنانا بند کر رہے ہیں۔
خط میں کہا گیا کہ موجودہ قیمت پر پیناڈول پروڈکٹس بنانا کمپنی کیلئے ممکن نہیں رہا، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نے پیناڈول کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی تھی جسے وفاقی کابینہ کے ارکان نے مسترد کر دیا۔
جی ایس کے پاکستان کے جنرل منیجر نے خط میں لکھا کہ گزشتہ کئی مہینوں سے نقصان اٹھا کر پیناڈول بنا رہے تھے جو اب ممکن نہیں، حکومت ڈریپ (ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان) کی منظور شدہ قیمت منظور کرے تو ادویات دوبارہ بنانا شروع کر دیں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پیناڈول کی رسد کا سلسلہ جاری تھا تاہم ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کی جانب سے مختلف بڑے شہروں میں اسے اسٹاک کر کے اس کی قیمت بڑھا دی گئی تھی پشاور، کراچی اور لاہور میں حکام کی جانب سے کئی گوداموں میں چھاپے مار کر ہزاروں کارٹن برآمد کیے جا چکے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/2panadolbans.jpg