جہانگیر ترین سرگرم, پی ٹی آئی کے فارورڈ بلاک کیلئے رابطے شروع؟

imran-khan-jkt-party-nn.jpg

جہانگیر ترین ایک بار پھر سرگرم ہوگئے,اچانک فعال ہونا اہم سیاسی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے،9مئی کے پرتشدد واقعات سے بیزارپی ٹی آئی رہنماؤں نے ترین کی قیادت میں فعال فارورڈ بلاک بنانے کیلئے روابط شروع کردیئے

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے منحرف مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین کی اچانک فعالیت کو سیاسی حلقے مستقبل کے سیاسی منظر نامے کی پیش بندی قرار دے رہے ہیں اگلے چند دنوں میں ترین کی وزیر اعظم شہباز شریف، آصف زرداری،مولانا فضل الرحمان،چودھری شجاعت سمیت حکمران اتحاد کے مرکزی قائدین سے ملاقاتوں کا قوی امکان ہے.

پی ٹی آئی کے مرکزی و صوبائی رہنماؤں کی بڑی تعداد ترین کے ساتھ رابطے کرکے پی ٹی آئی فارورڈ بلاک بنانے کی خواہاں ہیں۔

تحریک انصاف کے سابق رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہےکہ جناح ہاؤس پر حملے کا دکھ ہوا اس طرح کی حرکتوں پر پابندی لگنی چاہیے۔

جہانگیر ترین نے کہا تھا کہ ہم پی ٹی آئی کے ساتھ اس لیے تھے کہ نیا پاکستان بنائیں گے، تحریک انصاف کو اپنی زندگی کے 10 سال دیے لیکن اب عمران خان کے ساتھ میرا کنکشن ٹوٹ چکا ہے اور میری عمران خان سے دوستی دو سال پہلے ختم ہوچکی۔

انہوں نے کہا جناح ہاؤس پر حملے کا بہت افسوس اور دکھ ہوا اس طرح کی حرکتوں پرپابندی ہونی چاہیے، ملک میں ہونے والے جلاؤ گھیراؤ پر افسوس ہے، جناح ہاؤس کے ساتھ یہ کیا گیا، یہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا کہ جناح ہاؤس پر حملہ کرے۔

جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ بھٹو، بےنظیر اور نواز شریف کو سزائیں ملیں لیکن ایسا کسی نے نہیں کیا، جن لوگوں نے یہ اقدامات کیے ہیں ان کوکیفرکردار تک پہنچانا چاہیے۔
 
rahail

Senator (1k+ posts)
The hamza camp fake money printing press run and managed by our lumber one use that money to buy these kinds of crooks.
 
Nice2MU

President (40k+ posts)
فارورڈ بلاک تو کچھ بھی نہیں اگر یہ ساری پی ٹی آئی کو بھی اپنے ساتھ ملا لے، تو آجکل عمران خان اس پوزیشن میں ہیں کہ وہ ایک نئی پارٹی کھڑی کر سکتا ہے۔

باقی یہ سب کچھ عمران پر
دباؤ بڑھانے کا ایک حربہ ہے یہ لوگ یہاں تک آئے ہیں کہ عمران کو گرفتار بھی نہیں کر سکتے کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ پیچھے پھر وہی ہونا ہے جو 9 مئی کو ہوا تھا۔

عمران کو قتل کرنے کی خواہش تو بہت سے لوگوں کے دل میں ہوگی لیکن یہ کرتے ہوئے کئی دفعہ سوچے نگے اور شائد اسوقت کرے جب پارٹی (انکے خیال میں) ختم ہو چکی ہو۔

پی پی پی کے جاہلوں کو تو بے نظیر کے اصل قاتلوں کا علم نہیں تھا لیکن پی ٹی آئی والوں کو خوب معلوم ہے کہ عمران کو کون قتل کرنے کی خواہش رکھتا ہے۔ وہ لندن میں چھپ سکتے ہیں نہ پاکستان میں۔ کبھی تو ریٹائر ہونگے؟ ۔۔

Rizwan2009

Chief Minister (5k+ posts)
تحریک انصاف کی ساری گندگی صاف ہو رہی ہے اچھا ہے سارے گندے انڈے ایک ہی بار تحریک انصاف چھوڑ جائیں
 
Shazi ji

Chief Minister (5k+ posts)
فارورڈ بلاک تو کچھ بھی نہیں اگر یہ ساری پی ٹی آئی کو بھی اپنے ساتھ ملا لے، تو آجکل عمران خان اس پوزیشن میں ہیں کہ وہ ایک نئی پارٹی کھڑی کر سکتا ہے۔

باقی یہ سب کچھ عمران پر
دباؤ بڑھانے کا ایک حربہ ہے یہ لوگ یہاں تک آئے ہیں کہ عمران کو گرفتار بھی نہیں کر سکتے کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ پیچھے پھر وہی ہونا ہے جو 9 مئی کو ہوا تھا۔

عمران کو قتل کرنے کی خواہش تو بہت سے لوگوں کے دل میں ہوگی لیکن یہ کرتے ہوئے کئی دفعہ سوچے نگے اور شائد اسوقت کرے جب پارٹی (انکے خیال میں) ختم ہو چکی ہو۔

پی پی پی کے جاہلوں کو تو بے نظیر کے اصل قاتلوں کا علم نہیں تھا لیکن پی ٹی آئی والوں کو خوب معلوم ہے کہ عمران کو کون قتل کرنے کی خواہش رکھتا ہے۔ وہ لندن میں چھپ سکتے ہیں نہ پاکستان میں۔ کبھی تو ریٹائر ہونگے؟ ۔۔

Hahahaha. معصوم
Cocaine khan is gone