فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ کے چک نمبر 103گ ب کا بھکاری مظفر حسین اربوں پتی نکلا جس کے اثاثوں کی مالیت 3 کروڑ روپے ہے۔
نجی چینل جی این این کے مطابق مظفر حسین نے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں رٹ دائر کرتے ہوئے 3 کروڑ کی ملکیت کا دعوی کیا۔
بھکاری کا کہنا ہے کہ خریدے ہوئے پلاٹ کی رقم دینے جا رہا تھا کہ پولیس نے 7 لاکھ چھین کر آپس میں بانٹ لئے۔اس پر پولیس نے کہا ہے کہ بھکاری جھوٹ بول رہا ہے، اس کے پاس سات لاکھ کہاں سے آئے۔
تاہم بھکاری نے عدالت میں اپنے بنک اکاؤنٹ کی سیٹیٹمنٹ میں 3 کروڑ روپے کے دکھاکر سب کو ششدر کردیا۔
اس حوالے سے بھکاری مظفر کا کہنا ہے کہ 50 سال سے بھیک مانگ کر رقم بنک میں جمع کرواتا ہوں۔
عدالت نے بھکاری کے 7 لاکھ ہڑپ کرنے کے الزام پر تھانیدار اور اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔