Re: جو کچھ مڈل ایسٹ میں ہو رہا ہے، جو کچھ شام می
جہاں تک بات شام کی ہے تو اس معاملے میں عالمی سطح پر اتنا پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے کہ عام لوگوں کو اصل معاملے کی خبر ہی نہیں اور جھوٹی خبروں پر جذباتی ہو رہے ہیں۔ سادہ سی بات ہے کہ ریاستی افواج نے اپنے حلیفوں سے ریاستی سطح پر مدد لیتے ہوئے غیر ریاستی دہشتگردوں اور تخریب کاروں کو پھینٹا لگایا ہے اور اپنا شہر ان سے واگزار کروایا ہے۔ ہمارے ملک کے کچھ مسلک پرستوں کو مسلکی وجوہات پر دورہ پڑا ہوا ہے اور مخالف مسلک کی حکومت کو دوبارہ طاقتور ہوتا دیکھ کر غمگین ہیں۔ کچھ ایسے افراد اس معاملے کو مزید ہوا دے رہے ہیں جن کا مقصد امّت محمّدی میں تفرقے کو فروغ دینا اور اپنی مزدوری وصول کرنا ہے۔ رہ گئی عوام تو اس کی اکثریت کان کو چھو کر دیکھنے کی بجاۓ کتیا کا پیچھا کرنے میں مصروف ہے۔