Atif
Chief Minister (5k+ posts)

قاہرہ(مانیڑنگ ڈیسک)جنات اور بھوت پریت کے حوالے سے ضعیف الاعتقادی کے واقعات اکثرسوشل میڈیا پر آتے رہتے ہیں۔ بعض جعلی عامل تو جن نکالنے کی آڑ میں سادہ لوح عوام کو بے وقوف بنانے کے لیے طرح طرح کے ڈرامے رچاتے اور انہیں لوٹتے ہیں۔اسی نو عیت کا واقعہ مصر میں پیش آیا ہے جہاں ایک یونیورسٹی کے پروفیسر اور عالم دین نے لائیوٹی وی پروگرام میں فون پر خاتون کا جن نکالنے کا دعویٰ کر دیا۔
عرب میڈیا کے مطابق جن نکالنے والے علامہ موصوف احمد عبدہ عوض کے نام سے جانی پہنچانی شخصیت ہیں جو ایک مذہبی ٹی ویالفتح کے مالک بھی ہیں اورخود جامعہ طنطا میں لغت اور اسلامیات کے استاد بھی ہیں۔
انہوں نے ایک ٹی وی پروگرام میں لائیو کال کرنے والی عبیر نامی خاتون کا نہ صرف جن نکالنے کا اعلان کیا بلکہ دعویٰ کیا کہ خاتون کی جان چھوڑنے والے جن نے ان کی ہدایت پر اسلام بھی قبول کیا ہے۔
ان کے بقول خاتون کو چھوڑنے والے جن نے ان کے ہاتھ سے نہ صرف اسلام قبول کیا بلکہ ان کی آواز میں اذان سننے کی فرمائش کی چنانچہ انہوں نے لائیو پروگرام میں جن کیفرمائش پر اذان بھی دی۔
خاتون سے چمٹے جن کو نکالنے کے اس واقعے کی ویڈیو فویٹج سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ مقبول ہو رہی ہے اور لوگ اس پر طنزیہ اور مزاحیہ انداز میں بھرپور تبصرے کرتے ہوئے علامہ موصوف کےفن کی داد دے رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر شہریوں نے عوام الناس میں ضعیف الاعتقادی پھیلانے والے مذہبی عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا بھی مطالبہ کیا ہے
http://dailypakistan.com.pk/daily-bites/27-Dec-2014/177284
گنہگار کا تجزیہ
علامہ احمد عبدہ عوض جو کہ ایک مذہبہ ٹی وی چینل کے مالک اور جامعہ طنطا میں لغت اور اسلامیات کے استاد ہیں نے اپنے تجربے کو کام میں لاتے ہوئے استادیاں شروع کی ہیں ، یعنی نہ صرف جنوں کو مسلمان کرنا شروع کیا ہے بلکہ اپنے چینل پر اس کی تشہیر بھی کرنا شروع کر دی ہے، امت مسلمہ کا حسبِ معمول سینہ اس بات پر پھول جانا چاہیے کہ انسانوں میں چونکہ اب اسلام پھیلانے کی گنجائش نہیں رہی اسلئے اب ہمارے عالم جنات پر بھی دست درازیاں کرکے اسلام کا بول بالا کریں گے۔
خبر میں یہ نہیں بتایا گیا کہ ہمارے اس دینی بھائی یعنی نومسلم جن کا اسلامی نام کیا رکھا جائے گا؟؟ رسم ختنہ ہو گی یا نہیں؟؟ ہمارے ہی فرقے کی تقلید کرے گا یا پھر مرتد ہو کر گلا کٹوانا چاہے گا؟؟ بڑا ہو کر شادی مسلمان جننی سے کرے گا یا برادری کی کسی کافرہ سے بیاہ رچائے گا؟؟ماں باپ اور دیگر رشتہ داروں میں اسلام کو پھیلائے گا یا ایسے ہی بےہدائیتا رہنے دے گا؟؟نیز جہاد کے لئے افغانستان کا میدان بہتر سمجھتا ہے یا پھر ابوبکر بغدادی کی کمان میں کشتوں کے پُشتے لگائے گا؟؟ لبرلز اور سیکولر کی بیخ کُنی کے لئے سانپ بن کر کاٹے گا یا بگولے کی صورت گھمن پھیریاں دے کر زمین پر پٹخے گا؟؟انسانوں میں آیا کرے گا تو عباء،چغہ وغیرہ پہنے گا یا غیر مسلموں کالباس یعنی قمیض شلوار یا پھر پتلون؟؟
اس نوع کے ہزار ہا سوالات اور بھی پیدا ہوتے ہیں لیکن ان پر روشنی اہلِ دانش ہی ڈال سکتے ہیں، قابل ذکر بات یہ ہے کہ ان جن موصوف نے علامہ صاحب کی آواز میں اذان سننے کی فرمائش بھی کی، حیرت ہے کہ ساری دنیا میں ہر وقت کہیں نہ کہیں اذانیں گونجتی رہتی ہیں لیکن اس جن نے کہیں نہ سُنی ؟؟ یا پھر ہوسکتا ہے علامہ صاحب کی آواز ہی میں سننا چاہتا ہو، لیکن پھر سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اذان سننے کے بعد اس جن کی کوئی خبر نہیں ملی۔
معلوم نہیں کہاں اور کیوں فرار ہو گیا؟؟